پاکستان میں کرونا سے ہلاکتیں 63 ہو گئیں،مریضوں میں بھی اضافہ

0
36

پاکستان میں کرونا سے ہلاکتیں 63 ہو گئیں،مریضوں میں بھی اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا کی سپیڈ جاری ہے،ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4322 ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی ہے

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2171 مریض ہیں، سندھ میں 1036، خیبر پختونخوا میں 560، بلوچستان میں 212، گلگت بلتستان میں 213، اسلام آباد میں 102 جبکہ آزاد کشمیر میں 28 مریض ہیں۔

ملک بھر میں اب تک 44 ہزار 896 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2737 نئے ٹیسٹ کئے گئے، مجموعی طور پر 56 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 44 فیصد مقامی طور پر پھیلے، پاکستان میں اب تک 572 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد 63 ہوگئی۔ سندھ میں 20، پنجاب میں 17، خیبر پختونخوا میں 20، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض کرونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا ہے۔

کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے آج وفاقی حکومت کی جانب سے شہریوں کو امدادی رقوم کی فراہمی کی جائے گی، ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو فی کس بارہ ہزار روپے ملیں گے،مستحقین کو رقوم کی ادائیگی کیلئے ملک بھر میں 17 ہزار پوائنٹس بنیں گے جہاں سے انھیں فنڈ ملنا شروع ہوگا۔ دو سے ڈھائی ہفتے کے اندر تمام مستحقین کو امداد پہنچ جائے گی

Leave a reply