پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

0
26

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا سے 41 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2408 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 10ہزار717 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 6ہزار701 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا4 لاکھ61 ہزار977 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 34ہزار سے زائد ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 39 ہزار340، خیبر پختونخوا میں61 ہزار648، سندھ 2 لاکھ 27 ہزار835، پنجاب ایک لاکھ 46 ہزار16، بلوچستان18 ہزار429، آزاد کشمیر 8 ہزار501 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار299 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار708، خیبرپختونخوا ایک ہزار743، اسلام آباد443، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 235 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔حیدرآباد میں شرح 8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔

Leave a reply