پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن سیپشن انڈیکس جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ہے

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کر دہ سروے کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں گزشتہ سال کی نسبت ہوشربا اضافہ ہوا ہے ، 2020 میں پاکستان کا دنیا میں 124 واں نمبر تھا جس میں اب 16 درجے اضافہ ہواہے اور پاکستان 124 ویں سے 140 ویں نمبرپر جا پہنچا ہے کرپشن سیپشن انڈیکس میں پاکستان کے سکور میں تین پوائنٹس کا اضافہ ہواہے ، گزشتہ سال پاکستان کا سکور 31 تھا جبکہ 2021 میں یہ سکور 28 ہو گیا ہے کرپشن سیپشن انڈیکس میں سکور کم ہونا کرپشن میں اضافے کی علامت ہے

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس پر ڈنمارک، فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور ناروے کی صورتحال سب سے بہترین رہی، جبکہ سنگاپور، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز اور لکسمبرگ میں بھی کرپشن نہ ہونے کے برابر ہے

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے سروے رپورٹ آنے کے بعد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ فرد جرم ہے کرپٹ حکمران مستعفی ہوں ‎ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے دوسری بار گواہی دی کہ حکومت چور ہے ان کی رپورٹ فرد جرم ہے وطن عزیزان کی لوٹ مار کا متحمل نہیں ہوسکتا،عمران نیازی کے دور میں پاکستان کرپشن میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے ، دنیا کہہ رہی ہے وزیر اعظم چور ہے ، عالمی سطح پر وطن کی بدنامی ہو رہی ہے ۔ ہماری گڈ گورننس،شفافیت اورقانونی اصلاحات سے ملک کی کرپشن انڈیکس میں رینکنگ 23 درجے بہتری ہوئی تھی ۔ موجودہ کرپٹ ٹولے نے ہماری محنت ضائع کر دی ۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، ایک سال میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں 16 درجے اوپر چلا گیا،کرپشن اور لوٹ مار کے نتیجے میں عوام روٹی روٹی کو محتاج ہو گئے،معیشت کھنڈر بن چکی ہے، مہنگائی میں پاکستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہےکسان ایک ایک بوری کھاد کے لیے لائنوں میں لگنے پر مجبور ہے،

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی کی کرپشن رپورٹ کے بعد عمران خان حکومت کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا ،ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوئی عمران خان اب گھر جائیں،پی ٹی آئی کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھی، وزیراعظم کے مشیر احتساب کی چھٹی کے اگلے روز پی ٹی آئی کے کرپشن کے خلاف بیانیے کی بھی چھٹی ہوگئی،پاکستان کی کرپشن رینکنگ میں 16 درجے کا اضافہ پی ٹی آئی کے کرپشن کے خلاف نام نہاد بیانئے پر ایک زور دار طمانچہ ہے، کرپشن کی فہرست میں صرف ایک سال میں 124ویں نمبر سے 140ویں نمبر پر آنے کا کریڈٹ عمران خان اور ان کی کرپٹ کابینہ کو جاتا ہے عمران خان اور ان کے سرمایہ دار دوستوں نے ملک میں کرپشن کی انتہا کردی، پی ٹی آئی کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھی

پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا کہ عمران خان کاکرپشن کے خلاف بیانیہ بھی دھوکہ تھا ،پہلے خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کو تالا لگایا اور پھر ملک میں کرپشن بڑھائی، عمران خان نے چار سال کے اقتدار میں کرپشن اور تباہی کے سوا کچھ نہیں کیا پشاور بی آر ٹی اور بلین ٹری میگا کرپشن کی کھلی داستان ہے،اب کرپشن بڑھنے کا ملبہ بھی کسی وزیر یا مشیر پر ڈال دیا جائیگا،پاکستان کا کرپشن انڈیکس میں 16 درجے آگے جانا صادق اور امین کا کمال ہے ایل این جی کی خریداری میں تاخیر کرکے قوم کےاربوں روپے لوٹے گئے اور لوگوں پر مزید ٹیکس لگایا، عمران نے ملکی معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں اپنے مالی سہولتکار بٹھائے ہیں عمران نے ریکارڈ قرضے لیئے اور آج ہر پاکستانی تقریباً دو لاکھ روپے کا مقروض ہے، ملک میں اصل نااہل عمران احمد نیازی خود ہے

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس پر کہا ہے کہ ‏ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، کرپشن میں پاکستان کا 16 درجے اوپر جانا اس حکومت کے بیانئے کو بے نقاب کرتا ہے،2020 میں دنیا بھر میں پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 124 نمبر پر تھا،1 سال کے اندر پاکستان 140ویں نمبر پر آگیا ہے، ‏کرپشن ختم کرنے کی دعویدار حکومت نے 16 ممالک کو کرپشن میں پیچھے چھوڑ دیا ہے،دوسری طرف مشیر احتساب کا استعفی اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کم نہیں، بڑھی ہے، احتساب صرف مخالفین کو نشانا بنانے کے لئے ہے،اس حکومت کی کرپشن سے اب عالمی ادارے پردہ اٹھا رہے ہیں،

امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں احتجاج

اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی

 یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے مبشر لقمان نے جوبائیڈن کو پیش کی تجویز

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صاحبزادے حافظ احمد نے نماز تراویح میں قرآن مکمل کر لیا

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر قوم سے خطاب کریں عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی چوری کی وجہ سے پاکستان آج کرپشن بڑھ چکی ہےآپ کی کرپشن، لوٹ مار کے نتیجے میں آٹا چینی بجلی گیس دوائی سمیت کوئی چیز عوام خریدنے کے قابل نہیں رہی ،عمران صاحب کرپشن کا آپ کا اعمالِ نامہ سامنے آنے کے بعد اب آپ سڑکوں پر نہیں نکلیں گے بلکہ جیل جائیں گے عمران صاحب اور ان کے مافیاز، کارٹلز اور اے ٹی ایمز کی کرپشن کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت تباہ ہوئی، بے روزگاری اور مہنگائی کا سونامی آیا ،2013 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو پاکستان کرپشن انڈیکس میں 127 نمبر پر تھا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں ملک میں کرپشن میں کمی آئی اور پاکستان 117 نمبر پر آگیا پاکستان مسلم لیگ (ن) دور میں ہر سال کرپشن انڈیکس میں مسلسل کمی آئی ،2013 سے 2018 کے درمیان ریکارڈ ترقی ہوئی، ریکارڈ شفافیت آئی وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک میں سی پیک آیا، ایل این جی، پاور پلانٹس، موٹرویز، پبلک ٹرانسپورٹ کے درجنوں منصوبے لگے کھربوں روپے کے منصوبوں کے ساتھ ملک میں کرپشن میں کمی بھی آئی عمران صاحب نے ملک کو دھیلے کی ترقی نہیں دی، ایک نیا منصوبہ نہیں دیا الٹا لوٹ مار کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے۔کرپشن کے اس عذاب نے آج قوم سے کھانے پینے کی اشیاء بھی چھین لیں، قوم کو روٹی کا محتاج کر دیا

Comments are closed.