پاکستان میں کتنی لیبارٹریز میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت موجود؟
پاکستان میں کتنی لیبارٹریز میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت موجود؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزاکی زیرصدارت کور گروپ کااجلاس ہوا
اجلاس میں این آئی ایچ کےایگزیکٹوڈائریکٹراور پاک فوج کے نمائندے شریک ہوئے،اجلاس میں بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے مکمل تیار ہیں،14لیبارٹریزمیں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں،حکومت اپنی زمہ داریاں احسن طریقے نبھا رہی ہے،قومی یک جہتی کے ساتھ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو رہا ہے،حکومت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے نبھا رہی ہے
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 20 نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں لاہور میں سامنے آنے والا پہلا مریض بھی شامل ہے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی ہے جبکہ پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
پاکستان میں سب سے زیادہ سندھ میں 35 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 2 صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہوچکے ہیں، پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج گلگت بلتستان کی ایک خاتون صحت مند ہوگئی جسے ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پمز ہسپتال میں اب تک 2 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں صحت مند ہوجانے والے کورونا مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی اور 48 تاحال زیر علاج ہیں، بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اور پنجاب میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں گزشتہ روز 18 کیسز سامنے آئے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق 3 مریض سعودی عرب، ایک کوئٹہ سے آیا اور ایک مقامی شہری میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کا کوئی سفری ریکارڈ نہیں ہے
لاہور میں پہلے مریض کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایچ اے کا رہائشی 54 سالہ سلمان حسن 10 مارچ کو برطانیہ سے واپس آیا تھا جس کا نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ مثبت آیا جسے میوہسپتال لاہور کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے