پاکستان میں مئی کے آخر اور جون کے شروع تک کرونا بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ

0
21

پاکستان میں مئی کے آخر اور جون کے شروع تک کرونا بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں ہمارے پاکستانی بہت بڑی تعداد میں ہیں ،خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کابے روزگارہونے کاخدشہ ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مشکلات کا ادراک ہے چاہتے ہیں جلد احسن طریقے سے انہیں واپس لایا جائے ،پوری دنیا کی معیشت کو کورونا کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے،ہم پربھی اس کورونا کی وجہ سے معاشی دباؤبڑھے گا ،ایک طرف معیشت کاپہیہ رکا ہوا ہےاوردوسری طرف برآمدات کی شرح میں کمی واقع ہوئی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ميں مئی کے آخر اور جون کے شروع تک کورونا کے بلند ترين سطح پر پہنچنے کا خدشہ ہے،ہميں تيار رہنا چاہيے،کورونا متاثرين کی تعداد ميں اضافہ ہوگا،اموات کی شرح ميں اضافہ بھی خارج از امکان نہیں،ٹيسٹنگ بڑھ رہی ہے تو کيسز بھی بڑھيں گے،

وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی کا مزید کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پراسکريننگ کی جارہی ہے ،ٹیسٹنگ کی استعداد کاربھی بڑھ رہی ہے،باقی ایئر پورٹس کھلنے سے ہرہفتے6سے7ہزارشہريوں کووطن واپس لایاجاسکےگا،

پاکستان میں مریضوں کی تعداد 10 ہزار 513 جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 224 ہو گئی ہے،کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 742 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،

پنجاب میں سب سے زیادہ 4590، سندھ میں 3373، خیبر پختونخوا میں 1453، بلوچستان میں 552، گلگت بلتستان میں 290، اسلام آباد میں 204 جبکہ آزاد کشمیر میں 51 مریض ہیں،پاکستان میں اب تک ایک لاکھ 24 ہزار 549 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 700 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2337 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 224 ہوگئی۔ سندھ میں 69، پنجاب میں 58، خیبر پختونخوا میں 83، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 8 اور اسلام آباد میں 3 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں.

Leave a reply