حکومت پنجاب کے منصوبے نواز شریف آئی ٹی سٹی کے اشتہار کی تصویر امریکا کے شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی گئی ہے، ٹائمز اسکوائر پر آئی ٹی سٹی کی تصویر مریم نواز نے ایکس پر پوسٹ کی ،سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تنقید بھی جاری ہے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر تصویر شیئر کی ، مریم نواز نے تصویر کے عنوان میں لکھا کہ پنجاب آئی ٹی کے انقلاب کیلئے دروازے کھول رہا ہے،ایکس پر ایک تصویر بھی لگائی گئی ہے جو ٹائمز اسکوائر میں لگے آئی ٹی سٹی کے اشتہار کی ہے، اشتہار پر مریم نواز کی تصویر بھی لگی ہے
Nawaz Sharif IT City on Times Square screens. Punjab making unprecedented strides Alhamdolillah! 🇵🇰 pic.twitter.com/hhjSpQWOER
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 13, 2024
مریم نواز نے ایکس پر اشتہار کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ٹائمز اسکوائر کی اسکرین پر، آئی ٹی سٹی پنجاب کی بے مثال پیش رفت الحمدللہ،
ایک صارف نے ایکس پر لکھا کہ شرمندگی کا لمحہ ہے نیٹ چل نہیں رہا ان لائن کام کرنے والے کاروبار بند ہو رہے ہیں واٹس ایپ پہ ڈاکومنٹس ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہے اور اپ کہہ رہے ہیں کہ ہم ائی ٹی کا سٹی بنا رہے ہیں شرمناک ہے فری لانسر اتنے پریشان ہیں ان کے کاروبار بند ہو رہے ہیں پاکستان کو ائی ٹی کا شہر ملک بنائیں گے
شرمندگی کا لمحہ ہے نیٹ چل نہیں رہا ان لائن کام کرنے والے کاروبار بند ہو رہے ہیں واٹس ایپ پہ ڈاکومنٹس ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہے اور اپ کہہ رہے ہیں کہ ہم ائی ٹی کا سٹی بنا رہے ہیں شرمناک لم ہے فری لانسر اتنے پریشان ہیں ان کے کاروبار بند ہو رہے ہیں پاکستان کو ائی ٹی کا شہر ملک بنائیں گے https://t.co/dBbPpl2FJG
— Muhammad Rashid (@MrRashid900) August 14, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ آئی ٹی سٹی کے قیام کی پلاننگ اور سرمایہ کاروں کو دعوت
سلو انٹرنیٹ کے ساتھ اور پابندیاں عائد کر کے کیسے ممکن ہے اور سرمایہ کار یا آئی انڈسٹریز کیسے پاکستان کا رخ کریں گے ،ارباب اختیار کی توجہ درکار
آئی ٹی سٹی کے قیام کی پلاننگ اور سرمایہ کاروں کو دعوت
سلو انٹرنیٹ کے ساتھ اور پابندیاں عائد کر کے کیسے ممکن ہے اور سرمایہ کار یا آئی انڈسٹریز کیسے پاکستان کا رخ کریں گے
ارباب اختیار کی توجہ درکار @MaryamNSharif https://t.co/Jvm1GOjElH— احسان الحق (@AbdullahIh51299) August 14, 2024
ایک صارف نوشین یوسف نے لکھا کہ نیٹ تو امریکہ میں چلتا ہے نا ۔ ہمارا آئی ٹی سٹی بھی وہیں چلے گا
نیٹ تو امریکہ میں چلتا ہے نا ۔ ہمارا آئی ٹی سٹی بھی وہیں چلے گا https://t.co/o1afyZ3qfW
— Nausheen Yusuf (@nausheenyusuf) August 13, 2024
صحافی بشیر چودھری کہتے ہیں کہ لوگ صبح سے پوسٹ کر رہے تھے اور میں فوٹوشاپ سمجھ رہا تھا ویسے پنجاب کے عوام کے لیے جاری منصوبے کی تشہیر ٹائم سکوائر نیویارک پر کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ کوئی خاص وجہ؟ پاکستان میں تو انٹرنیٹ کی سانسیں رکی ہوئی ہیں۔ وی پی این سے سوشل میڈیا ایپس چل رہی اور لاکھوں ڈالر خرچ کرکے امریکہ میں کسی مقامی منصوبے کی تشہیر سمجھ نہیں آئی۔
لوگ صبح سے پوسٹ کر رہے تھے اور میں فوٹوشاپ سمجھ رہا تھا ویسے پنجاب کے عوام کے لیے جاری منصوبے کی تشہیر ٹائم سکوائر نیویارک پر کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ کوئی خاص وجہ؟ پاکستان میں تو انٹرنیٹ کی سانسیں رکی ہوئی ہیں۔ وی پی این سے سوشل میڈیا ایپس چل رہی اور لاکھوں ڈالر خرچ کرکے… https://t.co/2JnU9K4q2a
— Bashir Chaudhary (@Bashirchaudhry) August 13, 2024