پاکستان میں سرمایہ کاری،معیشت کی بحالی میں عبدالعلیم خان کا کردار اہم

aleem khan

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر ،وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی محنتیں رنگ لا رہی ہیں، پاکستانی معیشت بہتر، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کا آغاز ہو گیا، علیم خان نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر ٹرولنگ تو برداشت کر لی تاہم پاکستان کا ساتھ نہ چھوڑا اور قائد کے پاکستان کے لئے انتخابات جیت کر پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے سفر کا کامیابی سے آغاز کر دیا.عبدالعلیم خان پاکستان سے محبت کرنے والے ایک مخلص اور بڑا ویژن رکھنے والی شخصیت ہیں جو ہمیشہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط و مستحکم بنانے کی نہ صرف بات کرتے ہیں بلکہ اس کے لئے مسلسل اپنا عملی کردار بھی ادا کررہے ہیں .

علیم خان پاکستان سیاست کا جانا پہنچانا نام ہیں،خدمت خلق میں بھی وہ کسی سے کم نہیں،عبدالعلیم خان کبھی عمران خان کے دست راست ہوتے تھے، شوکت خانم کے سب سے بڑے ڈونر علیم خان تھے،سب سے زیادہ پیسے شوکت خانم ہسپتال کو علیم خان نے دیئے، نمل یونیورسٹی کو بھی علم خان نے فنڈ دیئے،2014 کے دھرنے میں بھی علیم خان نے خوب پیسہ لگایا.پی ٹی آئی چھوڑنے کے باوجود ابھی بھی علیم خان شوکت خانم ، نمل یونیورسٹی کو بھی عطیات دیتے ہیں۔جہانگیر ترین اور علیم خان دھرنے کے کرتا دھرتا تھے، علیم خان اور جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کوچھوڑا تو عمران خان 2014 کی طرز کا دھرنا نہیں کر سکے، جلسے ہو رہے تھے لیکن اس طرز کا دھرنا نہیں ہو سکا،عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی چھوڑی تو انہوں نے بڑی ٹرولنگ برداشت کی، علیم خان کینسر کے مریض ہیں،انہوں نے انتشاری ٹولے کے کینسر کو بھی سروائیو کر لیا،

عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہا، استحکام پاکستان پارٹی وجود میں آئی، انتخابات میں حصہ لیا، قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیتے، صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑی اور مرکز میں وفاقی حکومت میں شامل ہوئے، علیم خان کو نجکاری کی وزارت ملی، وزارت ملنے کے بعد علیم خان نے پاکستانی معیشت کو ترقی کی پٹڑی پر چڑھانے کے لئے دن رات محنت کی،علیم خان نے بطور وزیر نجکاری پچھلے چند ماہ میں بڑی محنت کی ہے پاکستان کی ساکھ عالمی دنیا کے سامنے برقرار کی ہے، باہرکی دنیا میں انہوں نے تعلقات بنائے ہیں، سٹاک مارکیٹ بہتر کرنے میں علیم خان کا کردار ہے، ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر علیم خان نے پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا، سعودی انویسمنٹ اب سوا دو بلین ڈالر کی آئی ہے، آئی ایم ایف کی بھی اب علیم خان پر نظر ہے کیونکہ نجکاری کے تمام معاملات انہوں نے دیکھنے ہیں وہ کاروباری آدمی ہیں اور سب کر سکتے ہیں.جتنا علیم خان پڑھتے ہیں اور چیزوں کو سمجھتے ہیں، ان کی محنت کی وجہ سے پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، اللہ تعالیٰ ان کو صحت دے تا کہ پاکستان کے لئے مزید خدمات دے سکیں، سعودی انویسمنٹ شروعات اور بارش کا پہلا قطرہ ہے ،سعودی حکام نے علیم خان سے وعدہ کیا ہے کہ اگر کیپسٹی بڑھا لیں تو وہ 25 بلین تک کی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں.

سعودی وزیر سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح کے سعودی وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان کے موقع پر وفاقی وزیر سرمایہ کاری، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے ملک میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع اور نئے رحجانات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے لئے متعدد پرکشش اور منافع بخش اہم منصوبے موجود ہیں،ہم سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی ہر طرح کی شراکت داری اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔اسلام آباد میں پاک سعودی منسٹریل راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ مواصلات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تعمیر کی جانے والی ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کے منافع بخش منصوبوں میں سرمایہ کاری بہترین انتخاب کریں جس سے بندرگاہوں سے پورے ملک میں جانے والی ہر طرح کی ٹرانسپورٹ مستفید ہو گی۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور سعودی وفد نے جوائنٹ منسٹریل کانفرنس میں ”جی ٹو جی ” کی بنیاد پر منصوبوں میں باہمی اشتراک پر بھی غورو خوض کیا جبکہ سعودی بزنس کمیونٹی اور سرکاری حکام کی جانب سے سرمایہ کاری کے مختلف منصوبوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا اورمکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیر سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی پیش کش میں خصوصی دلچسپی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام کے لئے کچھ کرنا سعودی حکومت کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جوائنٹ وینچرز کیے جائیں گے۔

Comments are closed.