پاکستان میں شخصی آمریت، ہم یہ کام نہیں ہونے دیں گے، بلاول کا اعلان

0
29

پاکستان میں شخصی آمریت، ہم یہ کام نہیں ہونے دیں گے، بلاول کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم قائد پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے سیاسی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے ایک ملک قائم کرکے تاریخ رقم کی، وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ قائداعظمؒ کے دو قومی نظریہ کی اہمیت و افادیت مزید کھل کر سامنے آرہی ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ جنوبی ایشیا کے ایک دور اندیش رہنما تھے، جنہوں نے مسلمانوں کیلئے ایک علحیدہ ملک کا خواب دیکھا، جہاں وہ آزدی اور امن کے ساتھ رہ سکیں۔

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ویژن کی حقیقی علمبردار ہے، کیونکہ کے اس کے دو قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے قائداعظم کے ویژن برائے جمہوری، پُرامن اور مضبوط پاکستان پر عملدرآمد کی جدوجہد کے دوران اپنی جانیں تک وار دیں۔

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے بانی اجداد کی جانب سے شروع کردہ تحریک آزادی ایک ختم نہ ہونے والی لڑائی ہے، کیونکہ ہمیں بھی استبدادیت کے ان بھوتوں کو نکال باہر پھینکنا ہے، جن کے باعث 1971ء میں مشرقی پاکستان کی علحیدگی جیسا نقصان اٹھانا پڑا۔ آمریتی قوتوں نے ون یونٹ کے تحت ملک کو مظبوط کرنے کے نام پر بہت پہلے ہی دولخت کر دیا تھا، لیکن پیپلز پارٹی اس امر کو یقینی بنائے گی کہ قومی اتحاد کی آڑ میں اسی عدم برابری کو دوبارہ تقویت دینے کی کھلی چھٹی نہیں دے گی۔

قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

قائداعظم کی کشمیر بارے کیا خواہش تھی؟ صدر آزاد کشمیر نے ایکبار پھر اظہار کر دیا

بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں شخصی آمریت قائم کرنے کے خواہش رکھنے والی آمریتی قوتوں کی جانب سے پیدہ کردہ تمام تر مشکلاتوں، رکاوٹوں اور انتقامی کاروائیوں کے باوجود پیپلز پارٹی قائداعظم کا ادھورا مشن پورا کرنے کیلئے اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔

Leave a reply