” سوزوکی ایوری ” ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو لانچ کی جائے گی ۔
باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مپنی کی جانب سے اپنے ڈیلرز کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لانچ ایونٹ ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔ مزید برآں، تمام سوزوکی ڈیلرشپ اگلے دن یعنی 13 اکتوبر 2024 (اتوار) کو گاڑی کی نمائش کے لیے کھلے رہیں گی۔یہ گاڑی 660 سی سی انجن کے ساتھ آتی ہے جو 49 ہارس پاور اور 62 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے، جو شہر کے اندر چھوٹے فاصلے اور ہلکے وزن کی ڈرائیونگ کے لیے بہترین ہے۔ اس کا فیول ٹینک 37 لیٹر کا ہے اور شہر کے اندر یہ گاڑی 19 کلومیٹر فی لیٹر جبکہ ہائی وے پر 21 کلومیٹر فی لیٹر کا مائلیج فراہم کرتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل، کار ساز کمپنی نے سوزوکی بولان کا آخری یونٹ متعارف کرایا تھا جسے اب کمپنی کی جانب سے نئی پروڈکٹ کے لیے راستہ بنانے کے لیے اسمبلی لائنوں سے اتار دیا گیا ہے۔سوزوکی ایوری کی پاکستان میں قیمت تقریباً 26 لاکھ روپے متوقع ہے۔
کراچی میں بارشوں سے تباہ سڑکوں کا کام آئندہ ہفتے سے شروع ہو گا