کیا کسی کے دل کو کسی نے چیر کر دیکھا کہ نبیﷺ سے کون زیادہ پیار کرتا ہے؟ وزیراعظم

0
27

کیا کسی کے دل کو کسی نے چیر کر دیکھا کہ نبیﷺ سے کون زیادہ پیار کرتا ہے؟ وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں توڑ پھوڑ سے مغر بی ممالک کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کئی سیاسی و دینی جماعتیں اسلام کو غلط استعمال کرتی ہیں، یہ جماعتیں اسلام کو استعمال کر کے ملک کو نقصان پہنچا دیتی ہیں ،یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، پاکستان کے تمام لوگ نبیؐ سے پیارکرتے ہیں، پاکستان میں توڑ پھوڑ سے مغر بی ممالک کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا،یقین دلاتا ہوں دنیا کے دیگرممالک کوساتھ ملا کر مہم چلائیں گے بعض مغربی ممالک مسلم ممالک کی دل آزاری کرتے ہیں،میری مہم کا حصہ بنیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پوری دنیا میں پہنچائیں گے، ملکر ایسے اقدامات کریں گے کہ مغرب آقا (ص) کی شان میں گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکے گا ہماری قوم سب سے زیادہ دین سے اور حضرت محمد ﷺ سے پیار کرتی ہے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پوری دنیا کے مسلم ممالک کو ساتھ ملا کر یونائیٹد نیشنز اور یورپی یونین میں ایک مہم چلائیں گے اور دنیائے کفر کا ہر فرد گستاخی کرنے سے پہلے خوف محسوس کرے گا اور ایسی حرکت کرنے کی کوشش بھی نہیں کرے گا۔ہمارا مقصد ایک ہے لیکن کئی مرتبہ اس پیار کو غلط استعمال کیا جاتا ہے،جب ہمارے نبیﷺ کی شان میں گستاخی ہوتی ہے تو کیا ہمیں تکلیف نہیں ہوتی؟ کیا کسی کے دل کو کسی نے چیر کر دیکھا کہ نبیﷺ سے کون زیادہ پیار کرتا ہے؟ قوم سے وعدہ ہے کہ تاریخ میں اگر دنیا میں کوئی مہم چلائے گا وہ میں چلاؤں گا، مسلمان ممالک کے سربراہوں کو ساتھ ملا کر اپنا کیس پیش کریں گے،ایک وقت آئیگا مغرب میں ہمارے نبیﷺ کی شان میں گستاخی کا خوف ہوگا

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ کافی پرانا تھا، منصوبہ شروع کرنے پر مبارکباد دیتا ہوںگزشتہ 20 سال میں اسلام آباد کی آبادی ڈیڑھ گنا بڑھی،اسلام آباد کا انفرااسٹرکچر ٹھیک، سڑکیں بنانے کی ضرورت ہے،ملک میں جنگلات کاٹنے کا اثر موسم پر پڑ رہا ہے،چھانگا مانگا کے 80 فیصد درخت کاٹ دیئے گئے، ماضی میں درخت لگانے کے بجائے کاٹے گئے،صرف موجودہ حکومت نے ماحولیات کی فکر کی،دنیا کے ہر شہر میں رنگ روڈز ہوتے ہیں،

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں مارگلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیراعظم عمران کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔

Leave a reply