پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، جنرل ندیم رضا تھے مہمان خصوصی

0
66

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، جنرل ندیم رضا تھے مہمان خصوصی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکا،عراق،مالدیپ،نیپال کے کیڈٹس بھی پاس آوٹ ہوئے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا پاسنگ آئوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے جنرل ندیم رضا نے پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا جنرل ندیم رضا نے نمایاں کارکردگی والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے،جنرل ندیم رضا نے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کومبارکباد دی، اعزازی تلوار اکیڈمی سینئرانڈرآفیسرعبدالصمد خان خٹک نے حاصل کی

آئی ایس پی آرکے مطابق پاس آوٹ ہونے والی لیڈی کیڈٹس میں 2 سری لنکن کیڈٹس شامل ہیں جو پی ایم اے سے پاس آوٹ ہونے والی پہلی سری لنکن کیڈٹس ہیں، کے پی میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے 18 کیڈٹس بھی شامل ہیں جبکہ بلوچستان کے 60 کیڈٹس ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم دہشتگردی اورانتہا پسندی کےخلاف متحد ہوکر کھڑی ہے،خطے میں امن کے قیام کےلیے تعاون جاری رکھیں گے،جپاس آوٹ کیڈٹس درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے خود کو تیاررکھیں، پاکستان فروغ امن کیلئے کوشاں ہیں اور خطے میں امن واستحکام کیلئے کردارادا کررہا ہے، قوم دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف متحد ہے، دنیا پاکستان کی فروغ امن کیلئے کوششوں کوتسلیم کرے اورمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

Leave a reply