پاکستان میں اسلامی بینکاری بارے موڈیز کی رپورٹ جاری

0
27

پاکستان میں اسلامی بینکاری بارے موڈیز کی رپورٹ جاری

باغی ٹی وی : پاکستان بینکاری نظام میں اسلامی بینکوں کے شیئر کو 25 فیصد تک لانا چاہتا ہے،عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے رپورٹ جاری کر دی۔

عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے ایشیائی ممالک جن میں پاکستان، انڈونیشیا اور بنگلا دیش شامل ہیں، اسلامک بینکوں کی کارکردگی پر رپورٹ جاری کی ہے، موڈیز کے مطابق کاروبار میں وسعت کے لئے اسلامک بینکوں کے پاس مناسب رقم موجود ہے۔

ترسیلاتِ زر میں اضافہ پاکستانی بینکوں کے لیے مثبت کریڈٹ ریٹنگ ہے خاص کر یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ جس کا 30 ستمبر 2020 تک ترسیلاتِ زر میں 24 فیصد کے قریب مارکیٹ شئیرتھا کیونکہ انہوں نے ڈپوزٹس لانے اور غیرملکی کرنسی لیکویڈیٹی کی معاونت کی۔

گھریلو آمدن زیادہ ہونے کی وجہ سے ترسیلاتِ زر نے بینکوں کے لیے قرضوں کے نئے مواقع پیدا کیے اور گھریلو افراد کو قرضوں کی واپسی کے قابل کرنے میں مدد کی۔

ترسیلاتِ زر نے گھریلو ڈپوزٹس زیادہ کرنے اور بینکوں کو مستحکم اور کم لاگت فنڈنگ فراہم کرنے میں حصہ ڈالا جبکہ انکی غیرملکی کرنسی لیکویڈیٹی کو بھی بڑھایا۔

بینکوں میں ڈپوزٹس آنے کے باعث حکومتی خزانے سے ڈپوزٹس نکلوانے کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملی، ایک بار جب ٹریژری سنگل اکاؤنٹ مکمل طور پر آپریشنل ہو جائے، تو وفاقی حکومت کو کمرشل بینکوں کی بجائے مرکزی بینک کے ساتھ ڈپوزٹس کرنے کی ضرورت آئے گی۔

Leave a reply