یورپی یونین میں پاکستان مخالف قرارداد،رضا ربانی نے بڑا قدم اٹھا لیا

0
26

یورپی یونین میں پاکستان مخالف قرارداد،رضا ربانی نے بڑا قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے یورپی یونین میں پاکستان مخالف قرارداد پرتحریک التوا سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی .

رضا ربانی کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ بھارت مذہبی اقلیتوں کودبا رہا ہے،گزشتہ 2برس میں بھارت نےکشمیری عوام کی نسل کشی کی، بھارت جنسی زیادتی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بچوں پرپیلٹ گن استعمال کی جارہی ہے،بھارت کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کررہا ہے،بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت کے خلاف کوئی قرارداد منظور نہیں ہوئی، مقبوضہ کشمیرمیں 630 دن سے کرفیو ہے جو تاریخ کا طویل ترین کرفیو ہے،شایدیہ مغرب کے اسلاموفوبیا کے ایجنڈے کے مطابق ہے، مغرب کے اس دہرے معیار کی مذمت کرتے ہیں،

واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان میں توہین مذہب کے حوالے سے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس سٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور کی ہے جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیاہے کہ ملک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہونے والے تشدد اور امتیازی سلوک کی بلا امتیاز مذمت کی جائے جبکہ پاکستان میں فرانس مخالف جذبات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Leave a reply