پاکستان نے ابھینندن کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ بھارتی شدید غصے میں آ گئے

پاکستان اور انڈیا کے مابین ورلڈ کپ کرکٹ کا میچ 16 جون کو ہونا ہے، اس حوالہ سے پاکستان میں نجی موبائل کمپنی نے ایسا اشتہار بنا دیا کہ بھارتی غصے سے لال پیلے ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے مابین کرکٹ کا میچ 16 جون کو کھیلا جائے گا. میچ سے قبل پاکستان میں کام کرنے والی موبائل کمپنی نے ایک ایسا ویڈیو اشتہار جاری کر دیا جسے دیکھ کر بھارتی شدید غصے میں آ گئے. اشتہار کو دیکھ کر ہر بھارتی سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کر رہا ہے. موبائل کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والے اشتہار میں بھارت کے پاکستان میں گرفتار ہونے والے ونگ کمانڈر ابھینندن کی کاپی دکھائی گئی ہے، ابھینند ن کا ہم شکل چائے پی رہا ہوتا ہے اور اس دوران اس سے سوال کئے جاتے ہیں کہ بھارتی ٹیم کا پلیئنگ الیون کیا ہوگا ؟ ٹاس جیت کر بھارت کیا کرے گا ؟ ان سبھی سوالات کے جواب میں ابھینندن کہہ رہا ہے کہ مجھے معاف کیجئے ، میں آپ کو اس بارے میں نہیں بتا سکتا. آخر میں جب اس سے چائے کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے تو وہ اسے عمدہ قرار دیتا ہے اور جانے کی اجازت ملنے پر کپ سمیت جانے لگتا ہے تو سوال کرنے والا اس سے کہتا ہے کہ ’کپ چھوڑ کر جاؤ‘۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا اور اس کی پہلی ویڈیو گرفتاری کے بعد جو سامنے لائی گئی تھی اس میں ابھی نندن کو چائے پیتے دکھایا گیا تھا اس دروان اس سے بات چیت ہوئی تھی. ابھینندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا تھا واہگہ بارڈر پر اسے بھارت کے حوالہ کیا گیا، بھارت سرکارنے ابھینند ن کا طبی معائنہ کروانے کے بعد رخصت پر بھیج دیا تھا.
موبائل کمپنی کی جانب سے ویڈیو اشتہار چلنے پر بھارتیوں نےسوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس کا بدلہ ملنا چاہئے ، بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ جیتے، دوسری جانب پاکستانی صارفین کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے جس میں پاکستانی شائقین ابھییندن کی وردی، و دیگر تصاویر شئیر کر رہے ہیں