پاکستان نے افغان امن کانفرنس بلا لی، طالبان کو مدعو کیا یا نہیں؟

0
15
پاکستان-نے-افغان-امن-کانفرنس-بلا-لی،-طالبان-کو-مدعو-کیا-یا-نہیں؟ #Baaghi

پاکستان نے افغان امن کانفرنس بلا لی، طالبان کو مدعو کیا یا نہیں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے افغان امن کانفرسن میں افغان مندوبین کو بلا لیا

افغان امن کانفرنس کل ہفتہ اور اتوار کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی پاکستان 17سے 19جولائی کو افغان امن کانفرنس کی میزبانی کرے گا پاکستان نے 30 افغان مندوبین کو کانفرنس میں دعوت دے دی، افغان اعلیٰ قومی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ کو دعوت دی گئی سابق صدر حامد کرزئی ،گلبدین حکمتیار ،چیئرمین ماسود فاوَنڈیشن احمد ولی بھی مدعو کئے گئے ہیں سابق نائب صدر احمد ضیا مسعود سمیت کئی مندوبین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی کانفرنس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے،افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور خان افغان مندوبین کے ساتھ ہونگے،کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑھانا ہے

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان امن کانفرنس میں طالبان کو دعوت نہیں دی گئی ،اس حوالہ سے سینئر تجزیہ نگار عبدالجبار ناصر کا کہنا ہے کہ افغانامن_کانفرنس میں اصل اسٹیک ہولڈر طالبان شریک نہیں ہوتے یا انکو مدعونہیں کیا جاتا ہےتو، کانفرنس نہ صرف ناکام،بلکہ پاکستان کے لئے آسانیوں کی بجائےمشکلات کاسبب بن سکتی ہے۔طالبان شریک ہوئےتو یہ اہم پیش رفت ہوگی۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی کی پاکستان پر الزام تراشی پر وزیراعظم عمران خان نے اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ بدقسمتی کے بات ہے کہ افغانستان میں جو ہورہاہے اس کاالزام پاکستان پر دھر دیا جاتاہے،پاکستان نے روز اول سے کہا افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں مذاکرات ہے،جب امریکہ نے انخلا کی تاریخ دے دی تو پھر طالبان ہماری بات کیسے سنتے؟

طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ان کیمرہ بریفنگ دی

افغان طالبان نے روس کو بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

بگرام ساتواں ایئر بیس تھا جو خالی کیا، افغانستان سے مکمل انخلاکب تک ہو گا؟ پینٹاگون نے بتا دیا

طالبان پاک افغان سرحد کے قریب،باب دوستی پر سفید پرچم لہرا دیا

پاکستان نے افغان نائب صدر کے الزامات مسترد کر دیئے

مسئلہ کشمیر کے حل سے پورے خطے میں رابطے کھل جائیں گے،پاکستان پر الزامات سے دکھ ہوتا ہے.وزیراعظم

Leave a reply