پاکستان نے کتنی کرونا ویکسین کا آرڈر دیا،اسد عمر کا بڑا اعلان

0
28

پاکستان نے کتنی کرونا ویکسین کا آرڈر دیا،اسد عمر کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی او سی کے فیصلے عوام کے لیے ہوتے ہیں،

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ساڑھے 5کروڑ لوگ معاوضے عوض کام کرتے ہیں،کورونا سے ہرشعبہ متاثر ہوا،2 کروڑسے زائد لوگوں نے کورونا میں روزگار کے ختم ہونے کی شکایت کی،کورونا کے بعد وزیراعظم نے صحت کے شعبہ کوترجیح دی،وزیراعظم نے کورونا سے متاثرہ بےروزگار افراد پر بھی توجہ دی،

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا نے ترقی یافتہ ممالک کوبھی متاثر کیا،بھارت میں کورونا کی وجہ سے کروڑوں لوگ بے روزگارہوئے،کورونا کے دوران لاک ڈاؤن کرنے کی صدائیں آتی تھیں ،کہا جا رہا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن نہ کیا جائے،حکومت نے تعمیراتی شعبے کو جلد بحال کیا،66 فیصد لوگ ٹرانسپورٹ کے لوگوں کی ملازمت ختم ہوگئی تھی ،کورنا کے باعث چند ہفتوں میں فیصلے ہوئے،پھر بندش ہٹاتے چلے گئے،50فیصد لوگ کہتے ہیں کورونا میں کھانے پینے کی اخراجات میں کمی آئی

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا ویکسین کی 11 لاکھ ڈوز کا آرڈر دیا ہے،بالکل نہ سمجھا جائے کورونا ختم ہوگیا، احتیاط کی جائے، کوشش ہےکہ ویکسین مارچ سے بھی پہلے لوگوں کو لگنا شروع ہوجائے، ایک سے زائد سورس سے ویکسین لینے کی کوشش ہے، کورونا میں بہت سے لوگوں نے جمع پونجی سے اخراجات کیے،ہمیں اندازہ تھا کہ لوگوں کو کورونا نے مشکلات سے دوچارکیا،ہم نے کوروناسے نمٹنے کے لیے سخت فیصلے عوام کی فلاح کے لیے کیے.

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ،امریکا میں کورونا سے جتنی اموات 2021 میں ہورہی ہیں اتنی 2020 میں نہ ہوئیں ،وبا کے ساتھ زندگی گزارنے کی عادت ہوگئی ہے،

Leave a reply