پاکستان نے امریکی رپورٹ مسترد کر دی،دنیا کپتان کے رویے پر حیران

0
48

پاکستان نے امریکی رپورٹ مسترد کر دی،دنیا کپتان کے رویے پر حیران

باغی ٹی وی کی رہورٹ کے مطابق پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مستردکردی ،دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے نتائج اس کی شفافیت اورساکھ پرسوال اٹھارہے ہیں، رپورٹ کامذہبی آزادی کے فروغ کیلئے معاون ثابت نہ ہونے کاامکان ہے،امریکی رپورٹ میں مخصوص ممالک کونشانہ بنایا گیا ہے،

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کومکمل آزادی حاصل ہے،امریکی رپورٹ پاکستان کےزمینی حقائق کے برعکس ہے، پاکستان میں مذہبی آزادی کیلئے پارلیمنٹ،حکومت،عدلیہ نے اقدامات کیے، اعلیٰ عدلیہ نے اقلیتوں کے مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے فیصلے کیے،

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والاسب سےبڑاملک ہے،امریکی کانگریس نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پردومرتبہ اجلاس منعقد کیے،اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کمیشن نے بھی صورتحال پرتشویش کااظہارکیاامریکی رپورٹس غیر جانبدارانہ نہیں،بھارت کوشامل نہیں کیاگیا،

واضح رہے کہ امریکہ نے ایک بار پھر برما، چین، اریٹریا، ایران، شمالی کوریا، پاکستان ، سعودی عرب، تاجکستان اور ترکمانستان کو خصوصی تشویش کے حامل ملکوں کی فہرست میں شامل کیا ہے، جہاں میسر مذہبی آزادی پر سوالیہ نشان اٹھائے جاتے ہیں۔یہ اقدام سال 1998ء کے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے، جس پر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے،امریکی محکمہ خارجہ نے 18 دسمبر 2019ء کو برما، چین، اریٹریا، ایران، شمالی کوریا، پاکستان، سعودی عرب، تاجکستان اور ترکمانستان کو ان ملکوں کی فہرست میں شامل کیا ہے جو بین الاقوامی مذہبی آزادی کے 1998ء ایکٹ کی رو سے ان ممالک میں شامل ہیں جنھیں خصوصی تشویش کے حامل ملک قرار دیا گیا ہے۔ ان ملکوں میں ’’مذہبی آزادی کے معاملات میں منظم، جاری اور مختلف النوع قسم کی خلاف ورزیاں‘‘ نہ صرف جاری ہیں بلکہ انھیں برداشت کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply