پاکستان نے افغان حکومت سے دہشت گردوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا
پاکستان نے افغان حکومت سے دہشت گردوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے افغان حکومت سے دہشت گردوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ زاہد حفیظ نے کہا کہ افغانستان میں چھپ کر پاکستانی فوج پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے سرحد پار افغانستان سے مہمند میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، دہشت گردوں کی فائرنگ پر پاکستانی سیکورٹی فورسز نے فوری جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 25 سالہ سپاہی فضل واحد شہید ہو گئے، شہید سپاہی فضل واحد کا تعلق شانگلہ سوات سے تھا، پاکستان دہشتگردانہ سرگرمیوں کیلئے افغان سر زمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے؛
واضح رہے کہ ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے فرنٹیئرکارپس (ایف سی)کا سپاہی شہید ہوگیا۔
انٹرپبلک سروسز ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں کی جانب سے ضلع مہمند میں انٹرنیشنل بارڈر پر قائم پاکستانی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا مؤثر و فوری جواب دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا سپاہی محمد فضل واحد شہید، ہوگیا۔