پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو طمانچہ رسید کردیا، عالمی سطح پر بڑی کامیابی
پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو طمانچہ رسید کردیا، عالمی سطح پر بڑی کامیابی
باغی ٹی وی :پاکستان کو بھارت نے دنیا بھر میں اکیلا کرنے کی کی کوشش کی ہے لیکن بھارت کی یہ کوشش کامیاب ہوتی دکھائی نہیںدیتی . پاکستان اللہ کے فضل سے ایک بار پھر بھارت کو رسوا کرنے میں کامیاب ہوا ہے . پاکستان سفارتی سطح پر ایک بار پھر بھارتی عزائم کو شکست دیتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن کا تین سال کیلئے صدر منتخب ہو گیا ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان جنوری 2021ء سے تین سال کے لئے آئی ڈی ایل او کی صدارت کرے گا۔ اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم پاکستان کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن (آئی ڈی ایل او) میں نمائندگی کریں گے۔
انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن (آئی ڈی ایل او) بین الاقوامی سطح پر انصاف، معیشت، صحت، خوراک اور انسانی حقوق سمیت دیگر شعبوں میں مدد کرنے کا اہم کام انجام دیتی ہے
پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ
پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید
پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران
ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ
کرونا لاک ڈاؤن،دنیا والو…اب کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہو گیا ہو گا. وزیراعظم
اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم کے مطابق پاکستان کا بطور صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے اور سفارتی سطح پر بھارت کی شکست ہے۔ پاکستان پر اعتماد کرنے پر آئی ڈی ایل او ممبران کا شکر گزار ہوں۔انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن (آئی ڈی ایل او) بین الاقوامی سطح پر انصاف، معیشت، صحت، خوراک اور انسانی حقوق سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر نے پاکستان کا بطور صدر منتخب ہو نے کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے اور سفارتی سطح پر بھارت کی شکست ہے۔ پاکستان پر اعتماد کرنے پر آئی ڈی ایل او ممبران کا شکر گزار ہوں۔پاکستان اس سے پہلے بھی بھارت کو کئ فورم پر ذلیل کرنے کا باعث بنا ہے .
پاکستان سفارتی محاذ پر بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے لیے متحرک ہے
پاکستان بھارتی ریاستی دہشتگردی کو اقوام عالم کے سامنے لے آیا، پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے یو این سیکریٹری جنرل کو ڈوزئیر پیش کر دیا۔ انتونیو گو ترس نے رپورٹ کا بغور جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے انتونیو گوترس سے ملاقات کی اور یو این سیکریٹری جنرل کو پاکستان کی جانب سے ہندوستان کے خلاف ڈوزئیر پیش کیے۔ اس موقع پر منیر اکرم نے موقف اختیار کیا کہ بھارت ایل او سی پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، پاکستان میں دہشت گردی کرانے اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارتی دہشتگردی یو این چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کا حق رکھتا ہے