پاکستان نے مودی سرکار کو اہم پیشکش کر دی، خواجہ آصف کا انکشاف

3 ہفتے قبل
تحریر کَردَہ
Khawaja Asif

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی آفر کو بھارت نے قبول نہ کیا تو بھارت بے نقاب ہوجائے گا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے دی گئی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کو قبول نہ کیا تو بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو جائے گا. وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں، دوست ممالک نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور ہم نے سب سے کہا ہے کہ غیرجانبدار تحقیقات کے ذریعے معاملے کو پرکھا جائے۔ وزیراعظم نے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، آنے والے دنوں میں یہ ڈرامہ بے نقاب ہو جائے گا۔

خواجہ آصف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی جب بھی کوئی کارروائی کرنا چاہتا ہے تو ڈرامے رچاتا ہے، جو لوگ اپنے ملک میں کمزور پوزیشن پر ہوتے ہیں، انہیں اپنی گرفت مضبوط رکھنے کے لیے اس طرح کی وارداتوں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔انہوں نے ماضی کی غلطیوں کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون اور افغان جنگ کے بعد پاکستان نے پراکسی کا کردار ادا کیا، جب تک ہم اپنی غلطیوں کو تسلیم نہیں کریں گے، ان کی درستگی ممکن نہیں۔ مودی نے جو جال بچھایا تھا خود اس میں پھنس گیا، اگر بھارت سچا ہے تو پہلگام واقعے کی بین الاقوامی برادری کو تحقیقات کرنے دے، ہم سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ورلڈ بینک سے رابطہ کریں گے،

ان کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی سطح پر دہشت گردی میں ملوث ہے، کچھ عرصہ قبل کینیڈا میں سکھ رہنما کو قتل کیا گیا جبکہ امریکا میں بھی ایک سکھ رہنما کو نشانہ بنانے کی کوشش ہوئی، بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے، جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کی پشت پناہی بھارت کررہا ہے۔اگر بھارت نے کسی بھی جارحیت کا ارتکاب کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائےگا، پلوامہ واقعے کے بعد بھی ہندوستان نے پاکستان پر الزامات لگائے تھے لیکن ابھی تک ثبوت نہیں دیے گئے۔

پہلگام بہانہ،قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دیے

اقتدار کو ہم تمھارے لیے جہنم بنادیں گے، مولانا فضل الرحمان

پہلگام کشیدگی،کراچی میں شادی کرنیوالےخاتون کو بھارت نے پاکستان آنے سے روک دیا

بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف کوئی شواہد نہیں،سابق بھارتی رکن اسمبلی

Latest from اسلام آباد