امریکا کو اڈے دے رہے یا نہیں ، شاہ محمود قریشی نے واضح کردیا

0
28

امریکا کو اڈے دے رہے یا نہیں ، شاہ محمود قریشی نے واضح کردیا

باغی ٹی وی :وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نےنہیں بھارت نےمعاملات کوبگاڑاہے، پاکستان اپنےمعاملات طےکرنےکیلئےتیارہے،2ایٹمی قوتیں جنگ نہیں کرسکتیں،واحدراستہ بات چیت ہے،میرےخیال میں بھارت مسئلہ کشمیرپرثالثی کیلئےتیارنہیں،

مسئلہ کشمیرپرثالثی سےبھارت نےہمیشہ انکارکیا،سعودی عرب کےساتھ ہماراتعلق مثالی ہے، پاکستان کا امریکا کو ایئر بیس یا اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے قیاس آرئیاں کی جارہی ہے۔ نئی امریکی انتظامیہ سے بہترتعلقات چاہتے ہیں، امریکا نے افغانستان میں پاکستان کے کردارکوسراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا محبت کا رشتہ ہے، وزیراعظم نے اپنا نقطہ نظرسعودی عرب کوسمجھایا، وزیراعظم کے 3 روزہ دورے میں ہم نے اپنی سمت کا تعین کرلیا، لوگوں نے سعودی عرب پاکستان تعلقات بارے غلط پروپیگنڈا کیا تھا، عید کے بعد سعودی عرب سے وفد پاکستان آئے گا، سعودی وزیرخارجہ بھی آئینگے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب بھی افغانستان میں امن چاہتا ہے۔ ہم بھی چاہتے ہیں افغانستان اپنے مستقبل کا فیصلہ بات چیت سے حل کرے۔ ہمسایہ ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کر رہے، خدانخواستہ اگر وہاں انارکی پھیلی تو ہمیں بھی نقصان ہو گا، افغانستان کا حل جنگ نہیں مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔

Leave a reply