گھرسے دورجیتنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے، رمیز راجا ،ہمارے لئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اہم ہے عابد علی

0
33

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیزراجا نے بنگلا دیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ جیتنے پرکرکٹ ٹیم کومبارکبا د دی ہے۔

باغی ٹی وی : چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ٹیم کومبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ ٹرننگ پچ پر200 رنزکے ہدف کا تعاقب کرنا ایک طرح کا امتحان تھا زبردست بات یہ ہے کہ ہدف کا تعاقب عمدہ طریقے سے کیا گیا گھرسے دورجیتنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔


دوسری جانب قومی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنرعابد علی کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اہم ہے پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیت لیا ہے اب دوسرے ٹیسٹ کودیکھ رہے ہیں ہمارے لئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اہم ہے۔کوشش ہے کہ ٹیسٹ چمپئین شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں اوپرجائیں یہ پرفارمنس ماضی کا حصہ بن چکی ہے ڈھاکا میں بھی مثبت ذہن کے ساتھ کھیلنا ہےکوشش ہوگی کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی مومنٹم کولے کرچلوں۔

بھارت کو نرمی دکھانا کشمیر سے غداری کے مترادف ہے ،شاہ محمود قریشی

عابدعلی نے کہا کہ عبداللہ شفیق بہت اعتماد سے کھیلے ہم دونوں کا پلان یہی تھا کہ وکٹ پرٹھہرنا ہے بیٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی غلطیاں بتاتے رہے۔ مین آف دا میچ جیتنے کی بہت خوشی ہے۔مین آف دا میچ بننے کا کریڈٹ ڈومیسٹک میں کھیلنے کوجاتا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے اعتماد ملا ہے۔پہلی اننگز میں سنچری مکمل کی دوسری میں نہ کرسکا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شکست دے دی ہےبنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد قومی ٹیم دوسرے نمبر پر آگئی ہے بنگلہ دیش کی طرف سے دیا گیا 202 رنز کا ہدف پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا آخری اننگز میں پاکستان کی طرف سے عبداللہ شفیق اور عابد علی کے درمیان ایک اور سنچری شراکت قائم ہوئی عبداللہ شفیق 73 مہیدی حسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے اور پاکستان کی دوسری وکٹ 171 رنز پر گری اور عابد علی نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 91 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

ٹی 20 سیریز ،پاکستان کی شاندار کامیابی

اوپنر کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابراعظم اور اظہر علی نے میچ کو آگے بڑھایا اور میچ جتوایا بابراعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شرو ع ہوگا۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں بنگلہ دیش نے 330 رنز بنائے تھے لٹن داس نے 114 رنز کی اننگز کھیلی حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنا سکی عابد علی نے 133 اور عبداللہ شفیق نے 52 رنز بنائے۔

سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش سے میچ جیت لیا

تیج الاسلام نے 7 وکٹیں حاصل کی بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان کو 202 رنز کا ہدف ملا پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا-

عالمی جونیئر ہاکی کپ،جرمنی پہلے میچ میں فاتح

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بنگلہ دیش کے خلاف چٹا گانگ ٹیسٹ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی،اور کہا کہ عابد علی نے دونو ں اننگز میں شاندار بلے بازی کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا- بہترین بیٹنگ پر عابد علی کو خصوصی طورپر مبارکباد دیتا ہوں -عبداللہ شفیق نے بھی دوسری اننگز میں عمدہ بیٹنگ کی-پاکستانی بالرز شاہین آفریدی اورحسن علی نے بھی چٹا گانگ ٹیسٹ میں شاندار باؤلنگ کی -بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی بہترین ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ امید ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم فتوحات کا یہ سلسلہ برقرار رکھے گی-

Leave a reply