پاکستان نے کم بے روزگاری کی شرح میں جنوبی ایشیائی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا،عالمی بینک کی رپورٹ

0
33

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہاہے کہ پاکستان نے خطے میں سب سے کم بیروزگاری کی شرح کے ساتھ دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

باغی ٹی وی : عالمی بینک نے ساؤتھ ایشیاانڈیکس میں کہا کہ 2020-2022 کے دوران خطے کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں بیروزگاری کی شرح کم رہی۔عالمی بینک کے اعدادوشمارکے مطابق 2020-2022 میں جنوبی ایشیامیں بیروزگارآبادی کی سب سے کم شرح پاکستان میں4.3فیصدرہی۔

اس کے برعکس بھارت میں اس دوران بیروزگاری کی شرح 8 فیصد،مالدیپ میں6.3فیصد،بنگلادیش میں 5.4 فیصد، بھوٹان میں5فیصد،سری لنکامیں5.9 فیصد اور نیپال میں4.7فیصدرہی۔

صدرمملکت نے اور گورنر سندھ نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کواعزازات سے نوازا


اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہماری حکومت نے ساؤتھ ایشیا کے تمام ملکوں سے بہتر انداز میں کورونا کا مقابلہ کیا کورونا وبا کے دوران معاملات کو بہتر طور پر سنبھالنے پر اپنی حکومت کو مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے ورلڈ بینک کے اعداد و شمار شئیر کیے۔2020-2022 میں پہلے نمبر پر بے روزگاری کی شرح میں بھارت 8 اعشاریہ صفر پر رہا۔پاکستان 4 اعشاریہ 3 نمبر میں سب سے آخر پر ہے۔

سپریم کورٹ بار اورجے یو آئی نے صدارتی ریفرنس کا تحریری جواب جمع کرا دیا

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح میں واضح کمی ہوگئی ،عالمی بینک کی رپورٹ نے ملکی معاشی استحکام کی نشاندہی کردی ،کراچی تا خیبر قوم کا ایک ہی نعرہ کپتان ہی لیڈر ہمارا گونج رہا ہے ،قوم کا مزاج دیکھ کر کرپٹ اپوزیشن کے اوسان خطا ہوچکے ہیں ،منڈیاں لگانے والی اپوزیشن کیلئے سرپرائز پہ سرپرائز تیار ہیں-

اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے،شیخ رشید

Leave a reply