پاکستان نے کرتارپورراہداری کے غلط استعمال کا بھارتی پروپیگنڈہ سختی سے مسترد کر دیا

0
25

اسلام آباد: پاکستان نے کرتارپورراہداری کے غلط استعمال کا بھارتی پروپیگنڈہ سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کرتارپور راہداری کے غلط استعمال سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی مہم کا مقصد سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور صاحب راہداری کھولنے کے اقدام کو نقصان پہنچانا ہے من گھڑت کہانی بھارت کی دانستہ مذموم مہم کا حصہ ہے۔

عمران خان نے عام پاکستانی شہری کو پاک فوج کے خلاف کر دیا ہے،بھارتی تجزیہ نگارکا حامد میر کی ٹوئٹ پر…

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی پراپیگنڈا مہم کا مقصد “امن کی راہداری” کو بدنام کرنا اور دنیا کی توجہ مسلمانوں پر مظالم سے ہٹانا ہے پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو اولین ترجیح دیتا ہے پاکستان میں ہر کمیونٹی کے مذہبی مقامات کے تقدس کو یقینی بنایا گیا ہے-

بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید تین کشمیری نوجوانوں شہید ،پاکستان کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے حال ہی میں بھارت سے 2000 سے زائد سکھ یاتریوں کی میزبانی کی۔ دنیا بھر کی سکھ برادری مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہتی رہی ہے۔

حکومت اورمیڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا فیک نیوز کے خاتمے کیلئے قانون سازی کرنے کا…

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کرتارپور راہداری پاکستان کی طرف سے سکھ برادری کے لیے ایک تحفہ تھا، بھارت غلط بیانی سے باز رہے بھارت اپنی مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بامعنی اقدامات کرے۔

عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری اور دوست کی اربوں کی کرپشن، تحقیقات کا حکم

Leave a reply