پاکستان نے خوراک کے 17 ٹرک طورخم بارڈر پر افغانستان کے حوالے کردیئے

0
34

پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت کھانے پینے کی اشیاء کے 17 ٹرک پاک افغان طورخم بارڈر پر افغانستان کے حوالے کردیئے ہیں-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر پر پاک افغان کوآپریشن کی طرف سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت خوردنی اشیا کے 17 ٹرک افغان حکام کے حوالے کیے۔

ان اشیاء میں 190 ٹن آٹا، گیارہ ٹن کوکنگ آئل، 31 ٹن چاول، 65 ٹن چینی اور 3 ٹن دالیں شامل ہیں افغان حکام نے اس حوالے سے پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

اس سے قبل بھی پاک فضائیہ کا سی130 طیارہ امدادی سامان لے کر کابل گیا تھا۔ امدادی پیکج میں تقریباً 10 ٹن آٹا ، 1.5 ٹن گھی اور ادویات شامل تھیں۔

افغانستان میں طالبان کی حکومت،وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

افغانستان اس وقت شدید اقتصادی بحران سے دو چار ہے اور حالیہ مہینوں میں یہ صورت حال مزید خراب ہو گئی ہےپاکستان نے عالمی برادری پر بھی زور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کی مدد میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ممکنہ انسانی بحران سے بچا جا سکے۔

چین نے بھی افغانستان کے لیے تین کروڑ ڈالر سے زائد کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیجنگ ا فغانستان میں ترقی کے لیے مدد دے گا اقوام متحدہ میں انسانی امور کے دفتر (او سی ایچ اے) نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کے عوام کو زندگی بچانے والے سازوسامان فراہم کیا جانا چاہیئے۔

شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس: ایک اور ملزم گرفتار

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تاجک صدر سے ملاقات کی طالبان سے مذاکرات کااعلان بہت تاریخی ہے افغانستان میں روس کے انخلا کے بعد اختلافات اورلڑائیاں ہوئیں پوری دنیا اس وقت افغانستان کی طرف دیکھ رہی ہے،تاجک صدر کا پوری دنیا کے تاجک بہت احترام کرتے ہیں کوشش کیجائے گی کہ تاجک کومخلوط حکومت میں شامل کیاجائے وسطی ایشیا سےٹرین سروس شروع کرسکیں تو اقدام گیم چینجر ہوگا

افغانستان :طالبان کی گاڑی پربم سے حملہ 3 اہلکار جاں بحق، 20 زخمی

قبل ازیں چینی صدرشی جن پنگ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کو مزید کھلے پن اور جامع حکومت کے قیام کی طرف بڑھنے دیا جائے اور اعتدال پسندانہ داخلہ اور خارجہ پالیسیاں اپنائی جائیں افغانستان میں متعلقہ فریقوں کو دہشت گردی کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ بیجنگ کابل کو اپنی استطاعت کے مطابق مزید مدد فراہم کرے گا کچھ ممالک کو افغانستان کے مستقبل کی ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں کیونکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان ایسے حالات میں چھوڑا کہ طالبان کے لیے کابل کے اقتدار پرقبضے کے دروازے کھل گئے۔

پی سی بی کا راولپنڈی میں نیشنل ٹی20 کپ کرانے کا فیصلہ

Leave a reply