پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغانستان اور یوکرین میں انسانی امداد فراہم کی،وزیرخارجہ بلاول بھٹو

0
28

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیو یارک میں گلوبل فوڈ سکیورٹی کال ٹو ایکشن کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو کورونا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز درپیش ہیں لہذاٰ ہم نے محدود وسائل کے باوجود افغانستان اور یوکرین میں انسانی امداد فراہم کی۔

باغی ٹی وی : وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کاکہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سےشدید متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے جبکہ دنیابھرکوبھی ماحولیاتی تبدیلیوں اور خوراک کی قلت جیسےمسائل کا سامنا ہےاسلیےتحفظ خوراک کے لیےمل کرکاوشیں کرنےکی ضرورت ہے-

انہوں نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظ خوراک کو براہ راست خطرہ ہے۔صوبہ سندھ میں دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان میں پانی کی شدید قلت ہے،ملک کو قحط کا سامنا ہے بھوک کی کوئی قومیت نہیں ہوتی پاکستان خطے اور دنیا بھر میں خوراک کے مسئلے پر کردار ادا کرناچاہتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تنازعات دنیا کو اس وقت تقسیم کردیتے ہیں جب متحد ہونے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے نئی نسل دنیا کو متحد کرنےکےلیےقیادت کی طرف دیکھ رہی ہےکورونا وباء میں دنیا کومتحد ہونا چاہیے تھا اس وباء کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے جبکہ ضروری ہے کہ کورونا ویکسین کا حصول سب کا حق سمجھا جائے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کی مدد کررہا ہے، ہم نے محدود وسائل کے باوجود افغانستان اور یوکرین میں انسانی امداد فراہم کی۔

اس سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور یو این جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے ملاقا تیں کیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات

رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا جبکہ تنازع کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

قبل ازیں بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقا ت کی جس کا اعلامیہ دفتر امریکی خارجہ کی جابب سے جاری کیا گیا سکریٹری بلنکن کی طرف سے وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کے دورہ امریکہ پرخوشی کااظہارکیا گیا اس موقع پر سیکرٹری بلینن کا کہنا تھا کہ آپ سب سے مل کر اچھا لگا۔ خاص طور پر وزیر خارجہ کو دیکھ کر اچھا لگا۔ آمنے سامنے ملنے کا یہ ہمارا پہلا موقع ہے۔ ہم نے فون پر بات کی۔ ہم پاکستان میں نئی ​​حکومت کے ساتھ وزیر خارجہ کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں۔

حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے اسلام آباد میں ریلی

امریکی وزیرخارجہ سیکرٹری بلینن نے کہا کہ یہاں دونوں کا خیرمقدم ہے، یقیناً، خوراک کی حفاظت پر آج تھوڑی دیر بعد وزارتی میٹنگ کی پہلی اور اہم ترین میٹنگ ہے جس میں دونوں وزرائے خارجہ کا شامل ہونا ایک پیش رفت ہے یہ ایک ایسا چیلنج ہے جو دنیا بھر میں شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ ایک پہلے سے موجود حالت تھی،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اوربلاول کےساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہے، بلاول سے فوڈ سکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، یہ اہم چیلنج ہےجسے پوری دنیاکو سامنا ہے لہٰذا اکٹھے ہو کر پاکستان کی شرکت پر شکر گزار ہوں کہ ہم خوراک کی عدم تحفظ کے مسائل کو حل کرنے، دنیا بھر میں لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر سکتے ہیں-

جبکہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں یہاں آنا بہت خوشی کی بات ہے، اور جہاں میں عالمی غذائی تحفظ سے متعلق واقعات کےاس سلسلےمیں شامل ہونےکا منتظر ہوں۔ ہم جانتے ہیں کہ حالیہ جغرافیائی سیاسی واقعات نے واقعتاً صورتحال کو مزید گھمبیر کر دیا ہے، اورپاکستان جیسے ممالک کو پہلے ہی غذائی تحفظ، پانی کی حفاظت، توانائی کےعدم تحفظ کے چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ ہمارے پڑوس میں موسمیاتی تبدیلی سے لے کر مسائل تک کے بہت سے مسائل ہیں۔ لہٰذا یہ خاص اقدام انتہائی خوش آئند اور اہم ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات:مشترکہ اعلامیہ جاری

Leave a reply