پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا

0
22

پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان کی وزرات خارجہ کی جانب سے نیوزی لینڈ حکومت کو احتجاجی مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر نے بھی نیوزی لینڈ وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے جس میں دورہ منسوخ کرنے کی وضاحت مانگی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ سے تھریٹ الرٹ کی نوعیت کیا تھی کس نے جاری کی تمام تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

میچ کا ملتوی ہونا سیکیورٹی کامسئلہ نہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا تھا کہ سیریز نہ ہونے پر سب کو کتنا افسوس ہے اس بات کا مکمل اندازہ ہے لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں ہمارے لیے کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے ساتھ ہی ،وزیراعظم عمران خان سے ٹیم کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا-

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے پاس بھی کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، اس کے پیچھے کیا ہے آئندہ کچھ روز میں پتا چلے گا۔

ٹیم کی پاکستان سے واپسی کی حمایت کرتی ہوں،وزیراعظم نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیاہے جس کی بنیاد پر سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہمارے لیے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے ، موجودہ حالات میں ہمارے پاس یہی آپشن تھا ، پی سی بی نے سیریز کیلئے بہترین میزبانی کی ۔ ہمارے کھلاڑی محفوظ ہیں اور بہترین انتظامات کیئے جارہے ہیں

چیئرمین پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کیخلاف آئی سی سی جانے کا اعلان

سینیٹر فیصل جاوید نے نیوزی لینڈ کی جانب سے کرکٹ سیریز اچانک منسوخ کرنے پر کہا تھا کہ دو سال سے پاکستان میں کرکٹ مکمل طور پر بحال ہے یہاں بہترین سکیورٹی صورتحال ہے جو بھارت کو اچھی نہیں لگ رہی انٹرنیشنل ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا حال ہی میں مظفر آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ منعقد ہوئی تھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو غیر معمولی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی مگر اس کے باوجود نیوز لینڈ کی طرف سے آخری لمحات میں سیریز ملتوی کرنا سمجھ سے باہر ہے کوئی دشمن ہی ہے جس نے اس پلیٹ فارم پر سازش کی ہے بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا کہ پاکستان میں سب اچھا ہے-

میں سبز پاسپورٹ کی عزت کراوں گا،سیریز منسوخ ہونے پر مریم نواز کی تنقید

پاکستان میں18 سال بعد آج سے پاک نیوزی لینڈ سیریز شروع ہونے جا رہی تھی نیوزی لینڈ ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے یکطرف طور پر سیریز منسوخ کی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ کیا،وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ ہم منصب کو یقین دلایا کہ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے ،نیوزی لینڈ ماہرین نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نےا حتیاط کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں،ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں-

نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی کب ہو گی؟ شہباز گل نے کھری کھری سنا دیں

Leave a reply