پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جنرل کونسل اجلاس، اہم فیصلے کر دیے گئے

0
30

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن جنرل کونسل اجلاس ہوا جس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے صدارت کی۔
جنرل ہاوس نے بھی پی او اے ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کی پی او اے سے رکنیت ختم کرنے کی منظوری دی۔ پی او اے جنرل کونسل نے سابق سیکرٹری پاکستان آرچری فیڈریشن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی بھی منظوری دی۔ جنرل کونسل نے پی او اے صدر سید عارف حسن اور سیکرٹری خالد محمود پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ نیشنل گیمز ہر دو سال کی بجائے چار سال بعد کرائی جانے کی تجویز پر معاملہ سپورٹس کمیشن کے سپرد کیا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اجلاس میں ساوتھ ایشین گیمز کو دو کی بجائے چار سال بعد کرانے کی تجویز دی ۔ ساوتھ گیمز کی میزبانی اور وزیر اعظم سے ملاقات کے حوالے سے بریف کیا جسے ہاوس کی جانب سے پی او اے کی کوششوں کو سراہا۔ سیکرٹری جنرل پی او اے نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ہونے والی ایکٹیوٹی کے حوالے سے بریف کیا۔ اجلاس میں 20-2019 آڈٹ رپورٹ کی بھی منظوری کے ساتھ ساتھ نئے مالی سال کے لیئے آڈیٹر کی تعیناتی کی گئی۔ اجلاس میں 34 ویں نیشنل گیمز کے انعقاد کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔اجلاس میں پی او اے کی مختلف کمشن اور کمیٹیز کےسربراہان نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں چھٹی ایشین ان ڈور اینڈ مارشل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا گیا۔ ٹوکیو اولمپک، پانچویں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز اور تیسری ایشین یوتھ گیمز میں شرکت اور تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا گیا۔ اجلاس میں برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کی بیٹن کی آمد کے حوالے سے بتایا گیا۔ اجلاس میں پی او اے ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔ پی او اے جنرل کونسل اجلاس میں 23 ممبران نے آن لائن جبکہ 80 کے قریب ممبران نے فزیکلی اجلاس میں شرکت کی۔ پی او اے کے تمام مالی معاملات کو آن لائن ویب سائیٹ پر جاری کیا جائے گا، تمام اخراجات کے حوالے سے تمام آڈٹس رپورٹ موجود ہیں

Leave a reply