پاکستان اور چین کا علاقائی سلامتی کے لئے بڑا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کے عوامی جمہوریہ چین کے دورے کا مشترکہ اعلامیہ جاری جاری کر دیا گیا بیجنگ ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر 8 اور 9 اکتوبر کو چین کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین لی ژان شو سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم عمران خان نے چین کے کاروباری رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ دونوں ممالک کے رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے وسیع البنیاد دو طرفہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ملاقاتوں میں روایتی گرمجوشی، باہمی اتفاق رائے اور سٹرٹیجک اعتماد کی بھرپور عکاسی نظر آتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ ہارٹیکلچر ایکسپورٹ 2019ءمیں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ وزیراعظم نے چین کی قیادت اور عوام کو عوامی جمہوریہ چین کے 70 ویں قومی دن پر مبارکباد دی۔ انہوں نے چین کی شاندار ترقی کو سراہا اور اس امر پر زور دیا کہ اصلاحات اور چین کو کاروبار کیلئے … پاکستان اور چین کا علاقائی سلامتی کے لئے بڑا فیصلہ پڑھنا جاری رکھیں