پاکستان اور چین کا دنیا میں امن کے لئے اقوام متحدہ کے حوالہ سے بڑا اعلان

0
24

پاکستان اور چین کا دنیا میں امن کے لئے اقوام متحدہ کے حوالہ سے بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین میں اقوام متحدہ سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی

پاک چین مشاورت کے تیسرے دور کے حوالہ سے مشترکہ بیان جاری کر دیا گیا پاک چین مشاورتی اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا اجلاس میںا قوام متحدہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بین الاقوامی امور میں یو این ہمہ گیریت اور مرکزی کردار کا تحفظ کیا جائے گا، اقوام متحدہ اور دوسرے کثیرملکی فورمز پر تعاون مضبوط بنایا جائے گا، پاک چین بڑے مفادات کو تحفظ دیا جائے گا، علاقائی و بین الاقوامی ہاٹ اسپاٹ ایشوز حل کے لیے کام کیا جائے گا،دنیا اور ایشیا کے امن و استحکام کا مل کر تحفظ کیا جائے گا، ہر طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے اور امن افواج کے آپریشنز میں یواین کی حمایت کی جائے گی،بین الاقوامی و علاقائی امن اور سلامتی کے لیے کردار جاری رکھا جائے گا، انسانی حقوق کے شعبے میں تزویراتی کو آرڈی نیشن کو مضبوط بنایا جائے گا، انسانی حقوق کے معاملے پر دہرے معیار اور سیاست کی مل کر مخالفت کی جائے گی،تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ کیا جائے گا،

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشاورتی اجلاس میں ڈی جی یو این دفتر خارجہ اور ڈی جی انٹرنیشنل آرگنائزیشن چین کے وفود نے شرکت کی اجلاس میں پاک چین سفارتخانوں،یو این نیویارک و جنیوا دفاترکے افسران بھی شریک ہوئے

Leave a reply