پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی ہوئی ہے

قومی کپتان بابر اعظم اور جنوبی افریقہ کپتان ڈی کوک نے ٹرافی کی رونمائی کی ہے، دونوں کپتان کامیابی کیلئے پر عزم ہیں

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے کراچی میں شروع ہو گا۔دونوں ٹیمیں 14برس کے بعد پاکستانی سرزمین پرٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کپتان بابراعظم ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی سکواڈ کے اوپنرز کے طور پر عابد علی اور عمران بٹ میدان میں اتریں گے۔ اظہر علی ، بابر اعظم ، فواد عالم اور سعود شکیل کو مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف اور محمد نواز جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان نائب کپتان ہیں۔ سرفراز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسپنرز میں نعمان علی ، ساجد خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ فاسٹ باؤلرز حارث رؤف ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان بھی جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا حصہ ڈالیں گے۔

قبل ازیں ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بابر اعظم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ بابر اعظم کی کپتانی میں نکھار آئے گا۔ ہوم سیریز کیلے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں، کرکٹ میں کارکردگی دکھانی ہوتی ہے، کپتان اور ٹیم مینجمنٹ ایک پیج پر ہیں۔ بطور ہیڈکوچ مجھ پر بھی دباؤ ہے۔کوشش کریں گے کہ اچھی سے اچھی پرفارمنس دیں۔

Leave a reply