پاکستان اورترکی کے درمیان تجارت کے فروغ کی وسیع گنجائش موجود ہے،وزیراعظم

0
21

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورترکی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں،

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تجاری معاہدے پردستخطوں کی تقریب سے خطاب کیا معاہدے پر وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور ترکی کے وزیرتجارت مہمت مش نے دستخط کئے ، تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، فاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن، وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدر ی سالک حسین اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تاریخی برادرانہ تعلقات میں یہ معاہدہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے  دنوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ خوش آئند ہے۔ اس پر کئی سالوں بات چیت ہو رہی ہے مئی میں ہمارے ترکی کے دورے کے بعد پاکستان اور ترکی کی طرف سے معاہدے کے لئے کوششوں کو تیز کیا گیا ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی مثالی قیادت میں ترکی کے وزیر تجارت مہمت مش اور پاکستان کے وزیر تجارت سید نوید قمر اور دونوں ممالک کے سفرا اور دیگر حکام نے بہت محنت کی ہے جس کے بعد یہ معاہدے طے پایا ہے  پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کے فروغ کی وسیع گنجائش اور صلاحیت موجود ہے اور تجارت کے فروغ کے لئے ہم بھرپور عزم رکھتے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے نئی راہیں کھلیں گی اور تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد ملے گی ہمیں اس معاہدے پر پوری طرح عملدر آمد کو یقینی بنانا ہے۔

وزیرتجارت سید نوید قمرکا کہنا تھا کہ کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان معاہدے کے تحت دونوںممالک اپنی اپنی مصنوعات کی تجارت کرسکیں گے اور اس سے دونوں ممالک کی معیشت مستحکم ہو گی۔ پاکستان اور ترکی نے تجارت کے لئے مختلف اشیا ءپر ایک دوسرے کو رعایت دی ہے ہم اپنی دوطرفہ تجارت کاحجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔اس معاہدے سے ہمیں اپناہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے کاروباری طبقات بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے۔

ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

Leave a reply