پاکستان اورترکی کے مابین تاریخی تعلقات، آرمی چیف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع ہلوسی آکارکی ملاقات ہوئی ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع ہلوسی آکارکی ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں باہمی دلچسپی،دفاع اور سیکیورٹی سےمتعلق امورپربات چیت کی گئی.ملاقات میں خطے میں امن واستحکام کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکی کے درمیان تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں،ان تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں تبدیل کیا جا رہا ہے

قبل ازیں گزشتہ روز ترکی کے وزیردفاع ہلوسی آکار کی پاکستان کے چیئرمین جوائنٹس چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ہوئی تھی. ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا

پاک ترک دوستی کا ایک اور سنگ میل پاک نیوی کے ملجم کلاس کارویٹ کی تعمیر کا آغاز

Leave a reply