پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20، آج میدان سجے گا

0
41

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20، آج میدان سجے گا
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان محدود فارمیٹ سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ آج پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 3 بجکر 30 منٹ پرشروع ہوگا ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا عندیہ دے دیا۔

اسلام آباد میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ ٹی 20 میں کوشش کریں گے کہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک روزہ میچ کی طرح پہلے ٹی 20 میں بھی نائب کپتان شاداب خان ٹیم کو میسر نہیں ہوں گے۔ نئے لڑکوں کو زمبابوے کے خلاف موقع دینا چاہ رہے ہیں، جنہیں کِھلا کر اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ اور میچ فنش کرنے میں ہم نے کافی کام کیا ہے، نوجوان کھلاڑی قومی ٹیم میں پرفارمنس کے ذریعے آرہے ہیں۔

بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ محمد موسیٰ، محمد حسنین اور خوشدل کو ڈومیسٹک کی پرفارمنس پر کھلایا گیا، ٹیم کمبی نیشنز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عبداللہ شفیق کو بھی ٹی 20 سیریز میں کھلائیں گے ، مجھے اپنا نہیں بلکہ اب بطور کپتان سوچنا پڑتا ہے

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل 8 نومبر جبکہ تیسرا میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا،

زمبابوے پاکستان کے خلاف کتنے ٹی 20 میچز جیتا

Leave a reply