پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا فواد چوہدری

0
22

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سے آئین کے تحت مذاکرات ہو رہے ہیں پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا۔

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات کا تذکرہ کیا اور کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) سے آئین کے تحت مذاکرات ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی حاکمیت اور ملکی سالمیت کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ افغان عبوری حکومت نے مذاکرات میں کردار ادا کیا ہے۔ مذاکرات میں پیشرفت کے مطابق فائر بندی میں توسیع ہو گی۔

تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹادی گئی, وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا

فواد چوہدری نے کہا کہ ریاست کی حاکمیت اور عوامی حقوق کو مذاکرات میں ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ مذاکرات میں پیش رفت کے مطابق فائر بندی میں توسیع ہو گی۔

دوسری جانب تحریک لبیک نے دھرنا ختم کر دیا ہے تحریک لبیک کی مرکزی شوریٰ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ معاہدے میں 70 فی صد شرائط پر عمل ہو گیا ہے تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے کے باعث گزشتہ روز ہی دریائے چناب پر ایک سڑک کو ٹریفک کیلئے 15 روز بعد کھولا گیا۔

گذشتہ روز وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھانوٹیفکیشن کے مطابق تحریک لبیک کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کوموصول ہوئی تھی جبکہ پنجاب کابینہ نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم لسٹ سے نکالنے کی سفارش کی تھی۔

وفاقی حکومت کا شوگر ملز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Leave a reply