پاکستان پیپلزپارٹی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کرنے کا مطالبہ

0
34

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان نے اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو ایسا دمادم مست قلندر ہوگا کہ حکومت سنبھل نہیں پائے گی۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت حالیہ 8 روپے سے زائد پیٹرول میں اضافے کے عوام دشمن فیصلے کو فوری واپس لیکر قیمتوں میں کمی لائے۔
شازیہ مری نے کہا کہ عوام تیار رہیں، پاکستان پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف جلد اپنے اگلے احتجاجی پروگرام کا اعلان کرے گی، عوام کو اس نالائق عمران خان نے ریلیف کے نام پر ہمیشہ تکلیف دی اور اب انکا حساب کا وقت آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہوئے عوام دشمن اقدامات کررہے ہیں اور ہم نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ عوام دشمن ہے جو کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتوں سے اب یہ ثابت بھی ہوچکا ہے۔ شازیہ مری نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کو حکمرانوں کی چوری سے مشروط کرنے والے عمران خان بتائیں کہ کیا موجودہ اضافہ ان کی چوری کا اعتراف ہے ۔

Leave a reply