کورونا وائرس کی تباہی جاری،پاکستان میں 80 فیصد انٹرنیشنل فلائٹس کم کرنے کی تجویز

0
36

اسلام آباد: کورونا وائرس کی تباہی جاری،پاکستان میں 80 فیصد انٹرنیشنل فلائٹس کم کرنے کی تجویز،اطلاعات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 80 فیصد بین الاقوامی پروازیں کم کرنےکی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو ہو گئی ہے اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے صورت حال کے پیش نظر 80فیصد انٹر نیشنل فلائٹس کم کرنےکی تجویز دے دی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 20فیصدانٹرنیشنل فلائٹس آپریٹ کرنےکی اجازت دی جائےگی ، اس حوالے سول ایوی ایشن اتھارٹی احکامات ملنے پر باضابطہ نوٹم جاری کرے گی۔

دوسری جانب پاکستان کیلئے عالمی پروازوں کی تعداد میں اضافے کے معاملے پر سیکریٹری سول ایوی ایشن کی صدارت جمعہ کواسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے

Leave a reply