پاکستان پرامن مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کا خواہاں ہے،ڈاکٹر معید یوسف

0
28

پاکستان پرامن مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کا خواہاں ہے،ڈاکٹر معید یوسف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ایس سی او کی قومی سلامتی کونسل سکریٹریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی راہداری حکومت کی اولین ترجیح ہے،

معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ ہم علاقائی اقتصادی اور تجارتی ترقی کے خواہاں ہیں، پرامن اور مستحکم افغانستان خطے میں تجارتی روابط کے لیے ناگزیر ہیں،بین الافغان امن مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے، پاکستان طویل عرصے سے کہتا رہا کہ افغانستان مسلے کا فوجی حل نہیں،افغانستان کا مستقبل مذاکرات میں ہے،افغان اسٹیک ہولڈرز اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائیں،افغان کو مل کر جامع اور پائیدار سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے، پاکستان افغانستان میں امن کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا ،

معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے مستقبل بارے میں فیصلہ کرنے کا صرف افغان کو حق ہے، کسی بھی بیرونی ملک کو افغانستان میں امن کا ضامن تصور نہیں کیا جا سکتا،پاکستان نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کیلئے سب سے زیادہ تعمیری کردار ادا کیا،پی ٹی آی حکومت کا ویژن معاشی راہداری روابط کے فروغ ہے،پاکستان خطے میں امن کی خواہش رکھتا ہے،پاکستان پرامن مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کا خواہاں ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی، یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات مذاکرات میں رکاوٹ ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی مذمت کی جانی چاہیے ،

ڈاکٹر معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ علاقوں میں ریاستی دہشت گردی کے مرتکب ممالک کی مذمت کرنی چاہیے ، ہمیں قوم پرستی، فاشزم اور مذہبی انتہاپسندی کے خلاف متحد ہونا ہے، اسلامو فوبیا کے بڑھتے رجحان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، پاکستان شنگھائی کواپریشن آرگنائزیشن میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا،پی ٹی آئی حکومت اور ایس سی او کے امن، ترقی، استحکام اور معاشی روابط اور استحکام اہداف میں ہم آہنگی ہے،دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہماری ترجیح ہے، ہم علاقائی ممالک کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں، ہم معاشی راہداری اور روابط کے ذریعے علاقائی تعاون کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کے مابین رابطے اور تعاون مربوط کرنے کا پلیٹ فارم ہے

Leave a reply