وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب، پاکستان اور قطر کے مابین تجارت، منی لانڈرنگ سمیت مختلف یادداشتوں‌ پر دستخط

0
29

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں. وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں‌ ہونے والی تقریب میں‌ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد اور وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر کی پاکستان آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور وزیر اعظم عمران خان ان کی گاڑی خود ڈرائیور کر کے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے. ان کے اعزا ز میں‌ گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا. وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب بھی ہوئی جس میں‌ منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کے خاتمہ، خفیہ معلومات کے تبادلے، دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت و تجارت کی ترقی کیلئے تعاون کی مفاہمتی یادداشت سمیت تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کیلئے ورکنگ گروپ کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد نے وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا. آج جب وہ پاکستان پہنچے تو وزیر اعظم نے خود ان کا استقبال کیا، پھولوں‌ کا گلدستہ پیش کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی. میڈیا رپوٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ امیر قطر کے دورہ پاکستان کے دوران چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے معاہدے کئے جانے کی توقع ہے. یہ بھی کہا گیا ہے کہ قطر 2022 تک ایک لاکھ پاکستانیوں کوروزگارفراہم کرناچاہتا ہے اور اس حوالے سے پاکستانیوں کیلئے روزگارکےمواقع بڑھانے پرتبادلہ خیال ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے ان کی گاڑی خود ڈرائیو کرنے پر شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی یاد تازہ ہو گئی. میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ امیر قطر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں‌ گی. اسی طرح دیگر سیاسی و عسکری حکام سے بھی ملیں‌ گے. مبصرین امیر قطر شیخ‌ تمیم بن حمد کے حالیہ دورہ پاکستان کو بہت اہمیت دے رہے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ اس موقع پر ہونے والے معاہدوں سے پاکستان کی معیشت میں استحکام آئے گا.

Leave a reply