fbpx

پاکستان ریلوے کراچی نے 1 ارب روپے مالیت کی زمین واگزار کروا لی

پاکستان ریلوے کراچی نے ریتی لائن کیماڑی میں اہم انسداد تجاوزات آپریشن کر کے 1 ارب روپے مالیت کی زمین واگزار کروالی ۔
مذکورہ زمین کی اراضی 2,334 ایکڑ ہے جہاں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے کمرشل دکانیں قائم کیئے گئے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن پاکستان ریلوے کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ جناب خادم حسین بھمبرو کی سربراہی میں ریلوے پولیس کی مدد سے مکمل کیا گیا۔
کامیاب انسداد تجاوزات آپریشن کرنے پر ڈی ایس کراچی جناب محمد حنیف گل نے افسران اور پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں آئندہ دنوں میں انسداد تجاوزات آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.