پاکستان ریلوے کی33 ٹرینوں اور 26 سیلونیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

0
32

لاہور: پاکستان ریلوے کی33 ٹرینوں سمیت 26 سیلونیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی : پاکستان ریلوے نے 33 منافع کمانے والی مسافر ٹرینوں سمیت26 افسران کی سیلونوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے خواہشمند پارٹیاں آؤٹ سورس کی جانے والی ٹرینوں کی ٹکٹیں بھی خود فروخت کریں گی اورکارگو بکنگ سمیت ڈائننگ بوگی کامنافع بھی خودوصول کریں گی جبکہ تمام انفرااسٹرکچر بوگیاں اسٹاف انجن ڈرائیورز لاکھوں روپے یومیہ کا ڈیزل ریلوے کا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

ذرائع کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے منافع کمانے والی ٹرینوں کی کم پیسوں میں بولی دی گئی ہیں جن میں 2ارب 13کروڑ روپے کمانے والی قراقرم ایکسپریس کی1ارب 84 کروڑ روپے کی بولی دی گئی ہے-

تیزگام کیلیے1 ارب 58 کروڑ، ملت ایکسپریس کیلیے1 ارب18 کروڑ 50 لاکھ ،علامہ اقبال ایکسپریس کیلیے 1ارب 14 کروڑ 69 لاکھ، پاکستان ایکسپریس 1ارب 85 کروڑ روپے سے زائد کمانے والی ٹرین کیلیے صرف1 ارب 33 کروڑ10 لاکھ کی بولی دی گئی ہے۔

نااہل اور نکمے بیورو کریٹس کی چھانٹی،ڈائریکٹری رٹائرمنٹ رولز پرعملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ریلوے حکام نے اپنے خسارے میں کمی لانے اور خسارے کا شکار16 ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تھا ریلوے حکام نے مذید 16ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ کیا تھا جن میں شالیمار ایکسپریس، چناب ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، ملتان ایکسپریس، لالہ موسی ایکسپریس،مہران ایکسپریس، سرگودھا ایکسپریس،سر سید ایکسپریس،شاہ لطیف ایکسپریس، ساندل ایکسپریس، کوہاٹ ایکسپریس، کرانہ ایکسپریس اور گوجرانوالہ پسنجر کی تین ٹرینیں شامل ہیں-

جبکہ اس سے پہلے بھی ریلوے انتظامیہ نے اپنی12ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کے لئے ٹینڈر جاری کیا تھا جن میں سے صرف چار ٹرینیں ہی آؤٹ سور ہوسکیں ۔

میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ:اپوزیشن لیڈرحلیم عادل کا ورثاء سےمکمل مدد اور تعاون کا اعلان

Leave a reply