پاکستان ریلوے نے بھارت سے پکڑے جانے والے وارٹرافی انجن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا

0
62

اپنی زندگی پوری کرنے کے بعداور ہالنگ کے بعد انجن کاڈیزائن ہی تبدیل کردیا،
پکڑی جانے والی مال بردارویگنوں کاکوئی ریکارڈ ہی دستیاب نہیں کہ ان کو سکریپ کردیا گیا یا وہ کئی پر بیکار پڑی ہوئی ہیں ،
ترجمان ریلوےکا وارٹرافی کے بارے میں معلومات کےتبادلے اور بار بار رابطہ کرنے کے باوجود موقف دینے سے انکار
سکھرڈویژن نے ترجمان ریلوے کو وارٹرافی کی سکھر میں موجودگی کی تصدیق کردی ،ذرائع
وارٹرافی کواصل حالت میں بحال کرکے آزادی ٹرین کے ساتھ چلایاجائے ،عوام کامطالبہ
وار ٹرافی کی تشہیر کی جائے تاکہ نئی نسل کو بھی اس وار ٹرافی کے بارے میں آگاہی حاصل ہوسکے

اسلام آباد(محمد اویس)پاکستان ریلوے نے جنگ میں بھارت کا پکڑےجانے والے انجن کاحلیہ ہی بگاڑ دیا،ورٹرافی کو پاکستان ریلوے کے حوالے کیا گیا تھا جو پاکستان ریلوے میں چلتارہا ،اپنی زندگی پوری کرنے کے بعداورہالینگ کے بعد انجن کاڈیزائن ہی تبدیل کردیاگیا،پکڑی جانے والی مال بردارویگنوں کا کوئی ریکارڈ ہی دستیاب نہیں کہ ان کو سکریپ کردیا گیا یا وہ کئی پر بیکار پڑی ہوئی ہیں ،ترجمان ریلوے نے وارٹرافی کے بارے میں معلومات کےتبادلے اورباربار رابطہ کرنے کے باوجود موقف دینے سے انکار کردیا،

سکھرڈویژن نے ترجمان ریلوے کو وارٹرافی کے موجودگی کی تصدیق کی تھی۔عوام نے بھارت سے پکڑے جانے والے انجن اور ویگنوں کواصل حالت میں بحال کرکے آزادی ٹرین کے ساتھ چلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے کے پاس موجود وار ٹرافی کی تشہیر کی جائے تاکہ نئی نسل کو بھی اس وار ٹرافی کے بارے میں آگاہی حاصل ہوسکے ۔باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 1965 کی جنگ میں جہاں پاکستان آرمی نے بہادری کی مثالیں قائم کی اور دشمن کی جارحیت کاجواب دیتے ہوئے دشمن کے علاقے پر قبضہ کیا وہاں بہت ساراجنگی سامان بھی پکڑا دشمن کاسامان پاک فوج نے مختلف میوزیم میں رکھا مگر باغی ٹی وی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 1965 کی جنگ میں پاک فوج نے بھارت کا ایک ریلوے انجن بھی پکڑا جو بعد میں پاکستان ریلوے کے حوالے کردیا گیا تھااس امریکن انجن کا بھارت میں نمبر3773 تھا جب اس کوپاکستان ریلوے کے حوالے کیات و اس کو 4621 نمبر الاٹ کیاگ یا اور یہ مسافر گاڑیوں کے ساتھ استعمال کیا جاتا تھا اپنی زندگی پوری کرنے کے بعد تقریباسن 2000 میں اس کودوبارہ بحال کیاگ یا مگر اس دوبارہ بحالی کے دوران اس انجن کی تاریخی اہمیت کو یکسر نظرانداز کردیا گیا اور اس انجن کا ڈیزائن ہی مکمل طور پر تبدیل کردیا گیا اور اس کو نیا نمبر جاری کیا گیا۔

ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

یوم دفاع، کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں تقریب ،دفاعی سازوسامان کی نمائش

پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

افغان وار کی سب سے زیادہ قیمت پاکستان نے چکائی، ترجمان پاک فوج

وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

واضح کردینا چاہتا ہوں کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس انجن کو5221 نمبر الاٹ کیا گیا جبکہ ماڈلRGE-24 کردیا گیا اور اس وقت یہ انجن روہڑی شیڈ میں مال بردار گاڑیوں کے ساتھ کام کررہا ہے ۔باغی ٹی وی کی جانب سے ترجمان ریلوے کے حوالے سے اس بارے میں مزید معلومات اور موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا مگر کئی ہفتوں سے موجودہ معلومات کاان کے ساتھ تبادلے کے باوجود انہوں نے نہ کوئی مزید معلومات دیں اور نہ ہی باربار کہنے کے باوجود موقف دیا جبکہ ذرائع سے اس بات کاعلم ہوا کہ ہمارے معلومات پر ترجمان ریلوے نے سکھر ڈویژن سے رابطہ کیا اور انجن کے بارے میں معلومات لیں جس پر ان کوبتایا گیا کہ 1965 میں بھارت کا پکڑا جانے والا ایجن روہڑی شیڈ میں موجود ہے مگر اس کا ڈیزائن تبدیل کردیا گیاہے ۔اس حوالے سے ریلوے افسران سے بھی رابطہ کیا گیا کہ وہ اس اہم وارٹرافی کے حوالے سے مزید معلومات دیں مگر انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس بارے میں علم نہیں ہے ۔باغی ٹی وی نے بہت کوشش کہ کہ اس انجن کو پاکستان لانے والے ڈرئیور کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں جس نے اپنی جان کی پرورا کئے بغیر اس وار ٹرافی کو پاکستان لایا۔عوام نے مطالبہ کیاکہ اس ریلوے انجن کو اس کے اصل حالت میں بحال کیاجائے اور اس کے ساتھ جو مال بردار ویگن پکڑی گیں تھیں ان کے بارے میں بھی ریکارڈ اکٹھاکیاجائے اگران کوسرریپ کردیا گیاتو جو اس کہ ذمہ دارہیں انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اس وار ٹرافی کے بارے میں عوام کوآگاہی دینے کے لیے آزادی ٹرین کے ساتھ اس کوچلایاجائے تاکہ نئی نسل کو بھی اس وار ٹرافی کے بارے میں آگاہی ہو ۔

Leave a reply