پاکستان ریلوے بھی یوٹرن لینے لگا

0
20
پاکستان-ریلوے-بھی-یوٹرن-لینے-لگا #Baaghi

لاہور:پاکستان ریلوے بھی یوٹرن لینے لگا،اطلاعات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید پرسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے ، جبکہ دودن قبل پاک ریلوے عید کے موقع پرخصوصی ریل گاڑیاں چلانے سے معذرت کرچکا ہےاورساتھ یہ اعلان بھی کیا تھا کہ اس عید پرخصوصی ٹرینیں‌ نہیں چلیں گی

پاکستان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے اپنے فیصلے کو تبدیل کرلیا ہےاور اب دوخصوصی ٹریینں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ،

ریلوے ترجمان کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین 19جولائی کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگی جبکہ دوسری عید ٹرین راولپنڈی سے24جولائی کو دن 11بجے روانہ ہوگی،

ریلوے ترجمان کے مطابق دونوں ا سپیشل ٹرینیں 11اکانومی کلاس کوچز پر مشتمل ہوں گی،ادھر ساتھ یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اس دوران کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا جائے گا اورمسافروں کو بھی اس پرعمل کرنے کی درخواست کی جائے گی

Leave a reply