پاکستان ریلويز کے آئی ٹی سرور میں خرابی ، سی ای او ریلویز نے ہدایات جاری کر دیں

0
21

ریلوے شعبہ آئی ٹی کے سرور میں ٹیکنیکل خرابی واقع ہونے کے بعد دوسرے دن بھی بحالی کا کام جاری۔ہے چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز نثار احمدمیمن نے افسران کو خرابی دور کرکے فوری ٹکٹوں کا حصول یقینی بنانے پر زوردیا

تمام ریزرویشن آفسز ایک گھنٹہ تک بحال کردیئے جائیں گے اور مسافر اپنی ٹکٹ بک کراواسکیں گے۔ سرور میں خرابی مکمل طور پر جلد بحال کردی جائے گی۔ تاہم ریزرویشن سے ٹکٹ کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ ریلوے کا سرور میں ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات پر مسافروں سے معذرت کرتے ہیں

ٹرینوں کی ٹکٹ بکنگ کا عمل گزشتہ روز رک گیا تھا جسے اب تک ٹھیک نہیں کیا جا سکا۔ مسافروں کو ٹکٹوں کے حصول میں پریشانی کا سامنا ہے۔آئی ٹی سرور میں فنی خراب کے بعد ریلوے کی ٹکٹوں کے حصول سے متعلق ویب سائٹ بھی بند ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق لک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنز کا شعبہ آئی ٹی مفلوج ہوگیا ہے جبکہ آئی ٹی ماہرین کی ٹیم سرور میں ہونے والی خرابی کو دور کرنے لیے کوشاں ہیں۔
ریلوے حکام نے مسئلے کے حل کے لیے کوئی مقررہ وقت نہیں دیا۔واضح رہے کہ آئی ٹی سرور میں فنی خرابی کے باعث فی الحال ٹکٹوں کی بکنگ آن لائن ہو رہی ہے اور نہ ہی راویتی طریقے سے ٹکٹ کا حصول ممکن ہے

Leave a reply