پاکستان ریلوے کی اہم شخصیت کرونا کا شکار

0
18

پاکستان ریلوے کی اہم شخصیت کرونا کا شکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کی اہم شخصیت کرونا کا شکار ہو گئی

آئی جی ریلوے عارف نواز کو کرونا ہو گیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے آئی جی ریلوے کی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے افسروں کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی، وزیر ریلوے کی زیر صدارت لاہور میں آج ہفتہ وار اجلاس جاری ہے جس کے بعد شیخ رشید احمد ایک بجے میڈیا کو بریفنگ دیں گے .

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر کا آغاز ہو گیا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ کرونا کے 1078 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 20 اموات ہوئی ہیں

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ32 ہزار186 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار795 ہوگئی ہے۔

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہین کراچی، کوئٹہ ، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد ، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

Leave a reply