پاکستان رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس کی معلومات پر مشترکہ کارروائی کی،قتل میں ملوث ملزم گرفتار

0
24

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علا قے قصبہ کالو نی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم حسن علی کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ23 اگست 2020 کو کراچی کے علاقے گلشن غازی میں واقع مدینہ ہسپتال کے قریب ایک ہوٹل کے باہر حارث خان نامی شخص کو 2 نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے سرمیں گولی مار کر قتل کردیا۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع ورادات سے فرار ہو گئے۔ جس کی ایف آئی آر 281/20 زیر دفعہ 302/34 تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج ہے۔مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال لایا گیا جس کے بعد تدفین کردی گئی لیکن فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔بعد ازاں مقتول کے گھروالوں نے واقعے میں ملوث نا معلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے رینجرز سے مدد کی اپیل کی واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے تکنیکی ثبوت اور انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر قتل میں ملوث ملزم حسن علی کو گرفتار کر لیاجبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہے۔
دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے بہنوئی سعید انور کے ساتھ مل کر اپنے پھو پھی زاد بھائی عابد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس کی ملزم حسن علی کے ساتھ ذا تی عداوت تھی۔ مقتول حارث خان اور عابد کی شکل میں بہت زیادہ مماثلت ہونے کے باعث ملزمان نے حارث خان کو غلطی سے قتل کر دیا۔
ملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے مفرور ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a reply