پاکستان چین کے تعاون سے تیارکرونا ویکسین کوکرونا مریضوں پرآزمانے کے لیے تیار

اسلام آباد : پاکستان چین کے تعاون سے تیارکرونا ویکسین کومارکیٹ میں لانے کے لیے تیار،اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان کرونا ویکسین چین کے تعاون سے تیار کرکے اسےبہت جلد کرونا کے مریضوں کے علاج کے استعمال کرنا شروع کردے گا ،

پاکستان میں چین کے اشتراک سے کرونا ویکسین کے کامیاب ٹرائلز جاری ہیں ، اس سلسلے اسلام آباد میں 2500 لوگوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا۔ انشااللہ 2 مہینے میں نتائج آنے کی توقع ہے۔

ادھر معتبرذرائع کے مطابق امریکا اور چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا ویکسین ٹرائل کے مراحل میں ہیں اور پاکستان نے ٹرائل کی کامیابی اور عالمی ادارہ صحت سے تصدیق کے ساتھ ہی ویکسین فوری خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت سے تسلیم شدہ کرونا وائرس کی ویکسین آئندہ سال جنوری سے جون کے دوران آنے کا امکان ہے۔

 

پاکستان کو بین الاقوامی مینوفیکچرنگ کمپنیوں یا ممالک سے کرونا ویکسین کے جلد از جلد حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ کے ساتھ ساتھ بھرپور اثر و رسوخ بھی استعمال کرنا پڑے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کرونا ویکسین کی ایڈوانس خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ابتدائی مرحلے میں ایک کروڑ افراد کیلئے ویکسین خریدی جائے گی اور اس سلسلے میں ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز اور 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو پہلی ترجیح دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.