وزیر دفاع خواجہ آصف سے عراق کے سفیر کی ملاقات
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے عراق کے سفیر جناب حامد عباس لفتا نے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو اپنے تجربات کو شیئر کرنے اور اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی مفادات بالخصوص دفاع کے تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عراق کی خودمختاری، سیاسی اتحاد اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ پاکستان نے اپنی مسلح افواج کے لیے بہترین تربیتی سہولیات اور بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے۔خاص طور پر انسداد دہشت گردی سے متعلق تربیت کیلئے متعدد بیرونی ممالک ان سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں ۔ وزیر نے پاکستان میں مزید تربیتی سہولیات سے استفادہ کرنے کے لیے آنے والے معززین کی حوصلہ افزائی کی۔
دورے پر آئے ہوئے سفیر نے عراق کے عوام اور حکومت کے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور اپنے دوطرفہ تعلقات بالخصوص دفاع کے شعبے میں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست
ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر