ابھی نندن کے بعد ایک اور بھارتی فوجی کی واپسی ، آخر یہ کہانی ہے کیا ؟

0
24

راولپنڈی : ابھی نندن کے بعد ایک اور بھارتی فوجی کو بھارت کے حوالے کرنے کا پاکستان کا احسن اقدام ، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے انڈین بارڈر سیکورٹی فورس اہلکار کی لاش بھارت کے حوالے کردی گئی ہے۔

بزدار حکومت سکول بند کرنے لگی ، غریب طالب علم پریشان ہوگئے ، لوگ پوچھتے ہیں کیا یہ ہے تبدیلی ؟

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے سب انسپکڑ پریتوش منڈال ورکنگ باونڈری پر جموں و کشمیر میں نالہ ایک پار کرتے ہوئے ڈوب گیا تھا، پاکستان نے بھارتی بارڈر سکورٹی فورس کے جوان کی لاش آج بھارتی حکام کے سپرد کردی۔

اب پاکستان میں امپورٹ ہوں گے ہاتھی ، کس افریقی ملک سے اور کتنے ؟ جان کر ہر کوئی ہو گیا حیران

بی ایس ایف کے اہل کار کی لاش مقبوضہ کشمیر سے بہتی ہوئی پاکستان پہنچی تھی، بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے پاکستانی حکام سے درخواست کی تھی کہ انکے ڈوب جانیوالے جوان کی لاش واپس دیدیں۔

"فلم دال چاول” پاس ہوگئی ، کس نے پاس کی یہ فلم ؟ جان کر ہوں گے آپ حیران ! پنجاب پولیس بھی فلم میں‌شامل

آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ بی ایس ایف کے اہلکار کی لاش کے لئے پنجاب رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کی گئی ،آپریشن کے نتیجے میں ہی نالہ سے ایک لاش ملی جسے ریکور کر کے بھارت کے حوالے کردیا گیا۔بھارتی حکام نے بی ایس ایف کے اہلکار کی لاش واپس کرنے پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ ہر موقع پر تعاون کے باوجود بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جاتی ہے اور آئے روز پاکستانی شہریوں کو شہید کیا جاتا ہے۔

Leave a reply