پاکستان سارک وزرائے صحت ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کا خواہاں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

0
13

پاکستان سارک وزرائے صحت ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کا خواہاں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس جیسے چیلنجز کا آج پاکستان سمیت ساری دنیا کو سامنا ہے

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ممالک سے رابطہ کیا۔ وزیر خارجہ نے متاثرہ ملکوں سے رابطہ کر کے کورونا وائرس سے بچاوَ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ پاکستان نے دنیا بھر میں مہلک وبا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار بھی کیا

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران سے مشکلات سے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھی آگاہ کیا اور کورونا سے بچاو ے متعلق سارک سمیت مختلف وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا۔ کورونا وبا سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ پاکستان سارک وزرائے صحت ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کا خواہاں ہے

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ میں کرونا کے سلسلے میں خصوصی سیل قائم ہے جو سفارت خانوں سے رابطے میں ہے، دفتر خارجہ میں چوبیس گھنٹے کی ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں ضروری سپلائی یقینی بنائے،بھارت کورونا پھیلاؤ کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون ختم کرے، مقبوضہ کشمیر میں کرونا کی صورت حال پر تشویش ہے، بھارتی حکومت تفصیلات فراہم کرے۔

Leave a reply